ETV Bharat / state

ارریہ کے لیڈران کا شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کے انتقال پر اظہار تعزیت

author img

By

Published : Jul 7, 2021, 7:25 PM IST

ارریہ کے لیڈران کا شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کے انتقال پر اظہار تعزیت
ارریہ کے لیڈران کا شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کے انتقال پر اظہار تعزیت

ارریہ کے سابق رکن پارلیمان سرفراز عالم اور ارریہ ضلع پریشد کے چیئرمین آفتاب عظیم نے دلیپ کمار کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

فلمی دنیا میں شہنشاہ جذبات کے نام سے مشہور اداکار دلیپ کمار کے انتقال کی خبر جیسے ہی عام ہوئی، عام لوگوں میں رنج و غم کا ماحول پیدا ہو گیا۔ دلیپ کمار گزشتہ کئی مہینوں سے مسلسل بیمار چل رہے تھے، آج ممبئی کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں انہوں نے آخری سانس لی۔ وہ 98 سال کے تھے، ایک زمانے تک انہوں نے فلمی شائقین کے دلوں پر راج کیا۔ مغل اعظم ان کے فلمی کیریئر کا سب سے بڑا بلاک بسٹر فلم مانا جاتا ہے، دلیپ کمار کے انتقال سے ان کے کروڑوں چاہنے والوں کے آنکھیں نم ہیں۔

ارریہ کے لیڈران کا شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کے انتقال پر اظہار تعزیت
ارریہ کے سابق رکن پارلیمان سرفراز عالم نے دلیپ کمار کے انتقال پر اسے فلمی دنیا کا سب بڑا نقصان بتایا۔ سرفراز عالم نے کہا کہ دلیپ صاحب صرف ایک اداکار نہیں تھے بلکہ وہ اپنے آپ میں ایک ادارہ تھے۔ فلم جگت میں وہ واحد اداکار تھے جن کے نام کے بعد صاحب خود بخود لگ جاتا تھا۔ ایک اوسط گھرانے سے تعلق رکھنے والے دلیپ صاحب کی زندگی بہت مجاہدانہ رہی ہے، ان کے والد پھل کا کاروبار کرتے تھے۔ دلیپ صاحب اعلیٰ تعلیم یافتہ شخص تھے، ان کی فلم سے معاشرے کو ایک پیغام ملتا تھا۔

مزید پڑھیں:Dilip Kumar's Death: وزیراعظم سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کا شہنشاہِ جذبات کے انتقال پر اظہارِ تعزیت



ارریہ ضلع پریشد کے چیئرمین آفتاب عظیم عرف پپو عظیم نے کہا کہ یوسف خان عرف دلیپ صاحب ہمارے والد و سابق وزیر مرحوم عظیم الدین سے گہرے مراسم تھے، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں دوران تعلیم دلیپ صاحب ہمارے والد صاحب سے سینئر تھے، والد صاحب کا جب بھی ممبئی سفر ہوتا تو دلیپ صاحب سے ضرور ملاقات کے لئے جاتے تھے۔ دلیپ صاحب جتنے عمدہ اداکار تھے اس سے کہیں زیادہ خلیق اور ملنسار انسان تھے۔ فلمی دنیا میں ان کی عظیم خدمات کی وجہ سے انہیں دادا فالکے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.