ETV Bharat / state

شیر گھاٹی کے گاندھی آزاد اسکول احاطہ میں سالانہ کھیل کود مقابلے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 28, 2023, 1:02 PM IST

Annual sports competitions in Sherghati Gaya: گیا ضلع کے شیر گھاٹی میں آج کھیل کود مقابلے کا انعقاد ہوا جس کا افتتاح مقامی بلاک افسر اور بلاک ہیڈ نے کیا۔ اس کھیل کود مقابلہ کا انعقاد گاندھی آزاد اسکول کے زیر اہتمام ہوا۔

Annual sports competitions at Gandhi Azad School premises in Sherghati
Annual sports competitions at Gandhi Azad School premises in Sherghati

گیا: گیا ضلع کے شیر گھاٹی کے قریب بیدا گاؤں میں واقع گاندھی آزاد پبلک اسکول کے زیر اہتمام سالانہ کھیل کود مقابلوں کا انعقاد ہوا، جس میں طلبا و طالبات نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ اس کا افتتاح آمس پرمکھ لڈن خان، بی ڈی او ڈاکٹر آتلیہ کمار آریہ، سابق مکھیا ورندر یادو نے مشترکہ طور پر فیتہ کاٹ کر کیا، اسکول کے چیئرمین محمد نعیم الدین نے سبھی مہمانوں کا گلدستہ پیش کر استقبال کیا اور اپنے استقبالیہ خطاب کے دوران اُنہوں نے بتایا کہ اسکول میں ' کڈس زون ' شعبہ بھی کھولا گیا ہے۔ جس میں چھوٹے چھوٹے بچوں کو کھیل کھیل کے ذریعہ تعلیم دینے کا نظم کیا گیا ہے۔ چیئرمین نے مزید جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ بچوں کے مابین کبڈی، کھو کھو، کرکٹ، والی بال، بیلون دوڑ، اسکیپنگ اور دوڑ وغیرہ مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سینکڑوں کی تعداد میں طلبا و طالبات نے حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

گیا میں فٹبال کی مقبولیت میں دوبارہ اضافہ کرنے کی پہل

اول، دوم و سوم مقام حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو ٹرافی کے ساتھ ساتھ میڈل دے کر حوصلہ افزائی کی گئی۔ انعامات حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں زیبا، رینوکا، شویتا، عرفہ، غزالہ، کرشنا، یاسین اور نعمان وغیرہ کے علاوہ دیگر طلبا وطالبات بھی شامل ہیں۔ اس موقع پر اسکولی بچوں نے کھیل کے ساتھ ساتھ پیرامیڈ اور پی ٹی پریڈ کا بھی مظاہرہ کیا جسے دیکھ کر لوگ بے حد خوش ہوئے۔ واضح ہو کہ گاندھی آزاد اسکول کی جانب سے ہر برس کھیل کود مقابلے کا انعقاد ہوتا ہے۔ جس میں انتظامیہ کے افسران سیاسی اور سماجی شخصیات موجود ہوتی ہیں اور ان کی موجودگی میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات کو منتخب کرکے انہیں انعام دیا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.