ETV Bharat / state

ضلع میں بے روزگاروں کے لیے 9 دسمبر کو لگے گا روزگار کیمپ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 6, 2023, 12:59 PM IST

an-employment-camp-will-be-held-on-december-9-for-the-unemployed-in-gaya-district
an-employment-camp-will-be-held-on-december-9-for-the-unemployed-in-gaya-district

گیا ضلع میں 18 سے 50 برس کی عمر کے درمیان والے پڑھے لکھے بے روزگاروں کے لیے ' روزگار کیمپ ' لگے گا، آن دی اسپاٹ امیدواروں کا انتخاب اور ملازمت کے دوران سہولتوں اور تنخواہ پر گفتگو اور معاہدہ ہوگا، ضلع پلاننگ آفیسر کے مطابق ملازمت ہوم ڈسٹرک ' گیا ضلع ' کے لیے ہے اور اس میں محکمۂ لیبر وسائل کے اصولوں کے مطابق بحالی ہوگی۔ یہ کیمپ گیا کے مانپور میں لگے گا۔ An employment camp will be held on December 9 for the unemployed in Gaya district

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں بے روزگار لوگوں کے لیے روزگار کیمپ لگے گا۔ اطلاع کے مطابق 9 دسمبر کو روزگار کیمپ مانپور بلاک میں واقع اسکل ڈیولپمنٹ ' ایس ڈی سی ' میں منعقد ہوگا۔ جہاں زومیٹو اور پے ٹی ایم کے ذریعہ ملازمت دی جائے گی، اس کیمپ میں 50 بے روزگاروں کو موقع دیا جائے گا کہ وہ زومیٹو اور پے ٹی ایم کمپنی میں کام کریں، اس میں ڈیلیوری پاٹنر اور فلڈ سیلز ایکزیکٹیو کے عہدہ کے لیے بحالی ہوگی۔ اس میں عمر کی حد 18 سے 50 سال کے درمیان کی ہونی چاہیے، پلاننگ آفیسر گیا آکرتی کماری نے بتایا کہ 15000 سے 20000 تک کی تنخواہ ملے گی اور دیگر سہولیات ہوں گی۔ اس کیمپ کے لیے کوئی فیس نہیں ہوگی۔ البتہ زومیٹو میں کام کرنے کے لیے امیدواروں کو 250 روپے فیس لگے گی۔ جسے امیدوار زومیٹو پورٹل کے ذریعہ ادا کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بچپن کے شوق نے کتوں کی تجارت سے کردیا وابستہ

انہوں نے کہا کہ امیدواروں سے یہ فیس 250 روپے زومیٹو کی ٹی شرٹ اور بیگ کے لیے لی جائے گی، انہوں نے بتایا کہ سلیکشن کے لیے امیدواروں کا این سی ایس پورٹل پر رجسٹریشن لازمی ہے اور ملازمت کیمپ کی ساری کارروائی مفت ہے۔ ضلع پلاننگ آفیسر ضلع کے بے روزگار افراد جو تعلیم یافتہ ہیں اور خاص طور پر موٹر سائیکل بائک چلانا بھی جانتے ہیں۔ ان سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کیمپ میں شامل ہوں اور ملازمت میں بحال ہوں، گیا کے لوگوں کے لیے یہ سنہری موقع ہے کہ انہیں شہر میں ہی ملازمت دی جارہی ہے اور خاطر خواہ تنخواہ بھی ہے، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جن کا این سی ایس پورٹل پر رجسٹریشن نہیں ہے وہ بھی آکر پہلے رجسٹریشن کراکر اس میں شامل ہوسکتے ہیں، ضلع انتظامیہ کی جانب سے کوشش ہے کہ ہر ماہ بے روزگاروں کے لیے روزگار کا موقع فراہم کیا جاسکے۔ اس میں ذات برادری و مذہب کی کوئی قید نہیں ہے اور سبھی طبقوں کے نوجوان اس میں شامل ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.