ETV Bharat / state

Ulema's Liquor Ban Campaign in Bihar: بہار میں مدارس کے اساتذہ کی شراب بندی مہم

author img

By

Published : Dec 8, 2021, 6:10 PM IST

نتیش کمار کی " شراب بندی Liquor Ban In Bihar اور نشہ مکت بہار" بنانے کی مہم کو اب سرکار سے منظور شدہ مدارس کے اساتذہ گاؤں گاؤں تک پہنچائیں گے اور لوگوں سے نشہ مکت بہار بنانے کی اپیل کریں گے۔

بہار مدرسہ اساتذہ کا شراب بندی مہم
بہار مدرسہ اساتذہ کا شراب بندی مہم

بہار مدرسہ بورڈ کے چیئرمین نے شراب بندی مہم liquor prohibition Campaign In Bihar کی کامیابی کے لیے آج گیا سے ایک رتھ روانہ کیا جو لوگوں کو شراب سے متعلق بیدار کرے گا۔


وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی " شراب بندی Liquor Ban In Bihar اور نشہ مکت بہار" بنانے کی مہم کو اب سرکار سے منظور شدہ مدرسہ کے اساتذہ گاؤں گاؤں تک پہنچائیں گے اور لوگوں سے نشہ مکت بہار بنانے کی اپیل کریں گے۔

ویڈیو

اسی کڑی میں آج مدرسہ بورڈ کے چیئرمین عبدالقیوم انصاری بیداری رتھ کے ساتھ گیا پہنچے تھے۔ جہاں انہوں نے سرکٹ ہاوس میں محکمہ ایجوکیشن، محکمہ اقلیتی فلاح کے افسران اور سرکاری مدرسہ کے اساتذہ کے ساتھ میٹنگ کی اور انہیں شراب بندی قانون، Liquor Ban Law In Bihar ویکسینیشن اور سماجی برائیوں کو ختم کرنے سے متعلق اپنی ذمہ داریوں کو انجام دینے کو کہا۔

مزید پڑھیں:

عبدالقیوم انصاری نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بیداری مہم کی شروعات کی ہے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی یہ پہل اس لیے بھی مسلمانوں کے لیے اہم ہے کیونکہ شراب اسلام مذہب کو ماننے والوں کے لیے حرام ہے اور ہمارے پیغمبر حضرت محمدﷺ نے ساڑھے چودہ سو سال پہلے ہی شراب سے ہونے والے نقصانات کو بتایا تھا تاہم مسلمانوں کا کچھ حصہ آج بھی شراب نوشی کو ترک نہیں کررہا ہے۔ تاہم اس کے لیے ہم مہم چلائیں گے تاکہ ہمارا معاشرہ شراب نوشی کو ترک کردے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.