ETV Bharat / state

wular lake cleanliness drive: وُلر جھیل کی صفائی کے لیے خصوصی مہم کا آغاز

author img

By

Published : Aug 8, 2023, 1:25 PM IST

جموں و کشمیر میں آبی ذخائر کی حفاظت کو یقینی بنائے جانے اور ان کی صفائی انجام دینے کی غرض سے حکومتی و عوامی سطح پر کئی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

وُلر جھیل کی صفائی کے لیے خصوصی مہم کا آغاز
وُلر جھیل کی صفائی کے لیے خصوصی مہم کا آغاز

وُلر جھیل کی صفائی کے لیے خصوصی مہم کا آغاز

بارہمولہ (جموں و کشمیر) : ڈسٹرکٹ واٹر اسپورٹس ایسوسی ایشن، بارہمولہ کی جانب سے مشہور و معروف ولر جھیل کی صفائی کے حوالے سے ایک خصوسی مہم چلائی گئی۔ اس پروگرام میں اے ڈی سی سوپور، شبیر احمد رینہ، کے ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ واٹر سپورٹس ایسوسی ایشن کے صدر مظفر احمد سمیت دیگر کئی محکمہ جات سے وابستہ افسران نے شمولیت اختیار کی۔ اس دوران مختلف اسکولوں سے آئے طلبہ نے بھی ولر جھیل کی صفائی مہم میں شرکت کی۔

طلبہ نے ولر جھیل اور اس کے کناروں پر صفائی کی اور لوگوں کو اپنے گھروں کے ساتھ ساتھ عوامی مقامات خاص کر وُلر جھیل جیسے تاریخی ورثہ کو بھی صاف رکھنے کا پیغام پہنچایا۔ اس موقع پر اے ڈی سی سوپور نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم سبھی کو چاہیے کہ اس وُلر جھیل کو صاف رکھا جائے کیونکہ دنیا بھر کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے مختلف ریاستوں سے سیاح اس جھیل کی سیر کے لیے یہاں آتے ہیں۔‘‘

مزید پڑھیں: Dal Lake Cleanliness Drive Athwas: ڈل جھیل میں ’اتھواس‘ صفائی مہم ساتویں روز بھی جاری

انہوں نے مزید کہا کہ ’’سرکار اور متعلقہ محکمہ لگاتار کوشش کر رہے ہیں کہ اس معروف جھیل کو آلودگی سے بچایا جائے اور اس میں غیر سرکاری تنظیمیں بھی تعاون فراہم کر رہی رہیں، تاہم اس کی صفائی کے لیے عوامی تعاون ناگزیر ہے اور اس کے بغیر اس جھیل کی صفائی ممکن نہیں۔‘‘ اے ڈی سی کے مطابق گزشتہ چند برسوں کے دوران سیاحوں کی خاصی تعداد وولر جھیل کا رخ کر رہی جو کہ ایک خوش آئند بات ہے تاہم مزید سیاحوں کو یہاں آنے کے لیے راغب کرنے کی غرض سے ہم سب کو مل کر ولر کو صاف رکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اے ڈی سی کے مطابق سیاحوں کی آمد سے ہی یہاں روزگار کے مواقع میں بھی اضافہ ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.