ETV Bharat / state

اوڑی واٹر ریزروائر میں مہمان پرندوں کی آمد سیاحوں کی توجہ کا مرکز

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 30, 2023, 5:10 PM IST

Migratory birds throng water reservior Baramulla کشمیر اپنی خوبصورتی اور قدرتی حسن کے لیے دنیا بھر میں معروف ہے۔ برف پوش پہاڑوں اور وادیوں کے علاوہ یہاں کے مہمان پرندوں کو دیکھنے کے لیے بھی سیاح وادی کا رخ کرتے ہیں۔

اوڑی واٹر ریزروائر میں مہمان پرندوں کی آمد سیاحوں کی توجہ کا مرکز
اوڑی واٹر ریزروائر میں مہمان پرندوں کی آمد سیاحوں کی توجہ کا مرکز

اوڑی واٹر ریزروائر میں مہمان پرندوں کی آمد سیاحوں کی توجہ کا مرکز

بارہمولہ (جموں کشمیر) : موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی کشمیر کے مختلف پناہ گاہوں میں دنیا بھر سے مختلف اقسام کے مہمان پرندے آتے ہیں۔ اس میں سرینگر کے ہوکرسر وٹلینڈ میں سب سے زیادہ تعداد میں مہمان پرندے دیکھنے کو ملتے ہیں، جبکہ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ہائیگام وٹلینڈ میں بھی ہزاروں کی تعداد میں مہمان پرندے آتے ہیں۔ اس سال کشمیر کے بمیار واٹر ریزروائر بونیار اوڑی میں بھی ہزاروں کی تعداد میں مہمان پرندے جمع ہوئے ہیں، جو سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن رہے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سیاحوں نے کہا کہ ’’یہ واٹر ریزوائر کافی خوبصورت ہے اور ان مہمان پرندوں کی وجہ سے یہ اور بھی خوبصورت نظر آ رہا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہم کشمیر کے مختلف مقامات پر گئے ہیں جو سبھی قابل دید ہے، تاہم سرما کے دوران درجنوں اقسام کے پرندوں کا نظارہ ناقابل بیاں ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: Migratory Birds In Kashmir امسال تیرہ لاکھ مہمان پرندوں نے کشمیر کے آبی پناہگاہوں کا دورہ کیا

انہوں نے مزید کہا کہ ’’کشمیر کی ہر ایک جگہ خوبصورت اور قابل دید ہے، تاہم معروف سیاحتی مقامات کے برعکس اس طرح کے نظارے بھی کافی زبردست ہے، جن کا تذکرہ عام طور پر نہیں کیا جاتا ہے۔‘‘ سیاحوں نے کشمیر کے حسن، مہمان پرندوں کی چہچہاٹ کے ساتھ ساتھ کشمیریوں کی مہمان نوازی کی بھی ستائش کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.