ETV Bharat / state

Suspicious Bag Found in Baramulla سرینگر بارہمولہ قومی شاہراہ پر مشتبہ بیگ برآمد

author img

By

Published : Jul 31, 2023, 11:22 AM IST

Updated : Jul 31, 2023, 12:16 PM IST

سرینگر بارہمولہ قومی شاہراہ پر مشتبہ بیگ برآمد
سرینگر بارہمولہ قومی شاہراہ پر مشتبہ بیگ برآمد

جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے زنگم فلائی اوور پر سیکورٹی فورسز کو ایک مشکوک بیگ ملا جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بلایا گیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ایک ٹیم نے کافی مشقت کے بعد اس مشتبہ چیز کو دھماکے سے اڑا کر تباہ کر دیا۔ suspicious bag at Zangam flyover in Kashmir

سرینگر بارہمولہ قومی شاہراہ پر مشتبہ بیگ برآمد

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے پٹن علاقے میں قومی شاہراہ پر پیر کی علی الصبح ایک مشتبہ چیز برآمد ہوئی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ زنگم پٹن میں نیشنل ہائی وے پر فلائی اوور پر ایک مشکوک بیگ ملا ہے اور اس کے بعد پولیس کی ایک ٹیم، فوج کی آر آر 29 اور سی آر پی ایف موقع پر پہنچ گئی اور علاقے میں تلاشی کارروائی مہم شروع کی۔ دریں اثناء بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا تاکہ بیگ کے اندر کیا ہے پتہ لگایا جا سکے۔ اسی درمیان خبر ہے کہ اس بیگ کو دھماکے سے اڑا کر تباہ کر دیا گیا۔ آپ کو بتادیں کہ اس دران نیشنل ہائی وے پر دونوں طرف سے گاڑیوں کو روک دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے علاقے کو اپنی تحویل میں لیا ہے اور علاقے میں سکیورٹی سخت کر دی ہے۔ پتہ لگایا جا رہا ہے کہ آخر اس مشکوک بیگ کو سڑک پر کس نے رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Suspicious Bag Found جموں پٹھان کوٹ ہائے وے پر مشتبہ بیگ، ٹریفک معطل

اس ضمن میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ایک ٹیم نے کافی مشقت کے بعد اس مشتبہ چیز کو دھماکہ کیا اور اس کے فورن بعد سرینگر بارہمولہ قومی شاہراہ کو ٹریفک کی نقل و حرکت کے لے شروع کیا گیا تاہم علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے پٹن اور کے گردونواح علاقوں میں تلاشی کارروائی شروع کی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں مشکوک بیگ لاوارث حالت میں پائے جا چکے ہیں۔ ان میں سے کچھ بیگ میں دھماکہ خیز مواد و آلات بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ انہیں خدشات کے پیش نظر سکیورٹی ادارے بارہمولہ میں برآمد مشکوک بیگ کے حوالے سے کافی محتاط نظر آ رہے ہیں۔

Last Updated :Jul 31, 2023, 12:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.