ETV Bharat / state

Campus Radio on North Kashmir سوپور میں اپنی نوعیت کا پہلا کیمپس ریڈیو اسٹیشن شروع

author img

By

Published : Oct 11, 2022, 1:49 PM IST

سوپور میں اپنی نوعیت کا پہلا کیمپس ریڈیو اسٹیشن شروع
سوپور میں اپنی نوعیت کا پہلا کیمپس ریڈیو اسٹیشن شروع

سوپور کے ایک نجی اسکول میں ’’کیمپس ریڈیو اسٹیشن‘‘ کی شروعات سے طلبہ کافی مطمئن نظر آ رہے ہیں انکا کہنا ہے کہ اس سے طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مدد حاصل ہو رہی ہے۔ Pvt School in Sopore starts Campus Radio

بارہمولہ: طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں پلیٹ فارم مہیا کرانے کی غرض سے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ میں قائم ایک نجی اسکول ’’سینکٹوریم انسٹیٹوٹ آف ایجوکیشن‘‘ نے اپنی نوعیت کا پہلا ’’کیمپس ریڈیو اسٹیشن‘‘ شروع کیا۔ اسکول منتظمین کے مطابق ’’کیمپس ریڈیو سٹیشن کا مقصد طالب علموں کو پڑھائی کے ساتھ ساتھ انکی پنہاں صلاحیتوں کو ایک جہت عطا کرنا ہے۔‘‘ 1st of its Kind Campus Radio in Sopore

سوپور میں اپنی نوعیت کا پہلا کیمپس ریڈیو اسٹیشن شروع

اسکول منتظمین کا کہنا ہے کہ کیمپس میں قائم کیے گئے ریڈیو اسٹیشن میں طلبہ بغیر خوف کے بحیثیت ریڈیو جاکی پریکٹس کر سکیں گے، جس سے انہیں مستقبل میں دیگر بڑے پلیٹ فارمز میں بحیثیت ریڈیو جاکی کا براڈکاسٹر کے کام کرنے میں کافی آسانی ہوگی۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے پلیٹ فارمز سے طلبہ میں خود اعتمادی میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ان میں متکلمانہ، مباحثانہ اور مناظرانہ صلاحیتیں ابھر کر سامنے آتی ہیں جو، انکے مطابق، مستقبل میں ہر شعبہ میں ان کے لیے مددگار ثابت ہوں گی۔ Sopore school Starts Ist of its Kind Campus Radio

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے طلبہ نے کہا کہ وہ ’’کیمپس ریڈیو اسٹیشن‘‘ سے کافی خوش ہیں۔ اس سے نہ صرف انکی تفریح کا سامان میسر ہوتا ہے بلکہ طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں بھی مدد حاصل ہو رہی ہے۔ سیرت نامی ایک طالبہ، جو رڈیو اسٹیشن میں بحیثیت ریڈیو جاکی کام کر رہی ہے، نے بتایا کہ ’’ریڈیو اسٹیشن میں کام کرنے سے نہ صرف صلاحیتیں ابھر رہی ہیں بلکہ اس سے کافی کچھ سیکھنے کو بھی مل رہا ہے۔‘‘Campus Radio in North kashmir

مزید پڑھیں: کشمیر کی معروف آر جے صوفی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.