ETV Bharat / state

Program On World Heritage Day: عالمی یوم ثقافتی ورثہ پر سوپور میں پروگرام

author img

By

Published : Apr 19, 2022, 3:33 PM IST

شمالی کشمیر کے زنگیر، سوپور میں ثقافتی ورثہ کے عالمی دن کی نسبت سے منعقد پروگرام میں مقامی باشندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کرکے منتظمین و طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔ Program on World Heritage Day in Sopore

Program on World Heritage Day: ثقافتی ورثہ کے عالمی دن پر سوپور میں پروگرام منعقد
Program on World Heritage Day: ثقافتی ورثہ کے عالمی دن پر سوپور میں پروگرام منعقد

ضلع بارہمولہ کے زنگیر، سوپور کے گورنمٹ ہائر سیکنڈری اسکول رام پورہ میں ثقافتی ورثہ کے عالمی دن World Heritage day پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں رام پورہ اور اس سے ملحقہ دیہات کے مختلف اسکولوں کے طلبہ، اساتذہ سمیت مقامی باشندوں نے شرکت کی۔ Program on World Heritage Day in Soporeاس موقع پر گورنمٹ ہائر سیکنڈری اسکول کے طلبہ نے رنگا رنگ پروگرام پیش کرکے داد تحسین وصول کی۔

ثقافتی ورثہ کے عالمی دن پر سوپور میں پروگرام منعقد

ثقافتی ورثہ کے عالمی دن پر پہلی مرتبہ رامپورہ، زنگیر میں اس طرح کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں طلبہ سمیت مقامی باشندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کرکے منتظمین و طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر طالبات نے 'چھکرتہء روف' روایتی کشمیری موسیقی سے حاضرین کو محظوظ کیا۔

مقامی باشندوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علاقے میں پہلی مرتبہ اس طرح کے پروگرامز کے انعقاد پر خوش کا اظہار کیا۔ انہوں نے مستقبل میں بھی اس طرح کےمزید پروگرامز کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔

مزید پڑھیں: حیدرآباد کی کوئی بھی عمارت عالمی ثقافتی ورثے میں شامل نہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.