ETV Bharat / state

Two Militants Arrested in Baramulla: بارہمولہ میں دو عسکریت پسند گرفتار، ایس ایس پی کی پریس کانفرنس

author img

By

Published : Jun 11, 2022, 2:26 PM IST

ایس ایس پی بارہمولہ نے پٹن میں ایک پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ 'گزشتہ روز گرفتار دونوں عسکریت پسند علاقے میں سرگرم تھے اور علاقے کا حالات بگاڑنے کی کوشش میں لگے ہوئے تھے۔' SSP Baramulla on Arrested Militants

ایس ایس پی بارہمولہ کی پٹن میں پریس کانفرنس
ایس ایس پی بارہمولہ کی پٹن میں پریس کانفرنس

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے پٹن علاقہ میں گزشتہ روز پولیس فوج اور سی آر پی ایف کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے۔ ذرائع کے حوالے سے پٹن کے پلہالن علاقہ میں مشکوک حالت میں دو لوگوں کو دیکھا گیا جس کے فورا بعد پولیس فوج اور سی آر پی ایف نے علاقہ کو محاصرہے میں لے لیا اور محاصرے کے دوران لشکر طیبہ سے وابستہ دو عسکریت پسندوں کو گرفتار کر لیا۔ Press conference at pattan by SSP baramulla

پولیس کے مطابق گرفتار عسکریت پسند کی شناخت ارشاد احمد میر اور زاہد بشیر کے طور پر ہوئی ہے اور یہ دونوں عسکریت پسند نہال پورہ پٹن کے رہنے والے ہیں۔ ایس ایس پی بارہمولہ نے اس سلسلے میں ایک پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ دونوں عسکریت پسند علاقہ میں سرگرم تھے اور علاقے کا حالات بگاڑنے کے طاق میں لگے تھے۔'

ایس ایس پی بارہمولہ کی پٹن میں پریس کانفرنس

یہ بھی پڑھیں: Militants Arrested in Baramulla: بارہمولہ میں دو عسکریت پسند گرفتار

ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ 'ان کے قبضے سے دو پستول تین میگزین اور 18 گولیاں برآمد بھی ہوئے ہیں۔ جس کے بعد پولیس نے ان کے خلاف ایک کیس درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.