ETV Bharat / state

بارہمولہ میں عسکریت پسند معاون گرفتار: پولیس

author img

By UNI (United News of India)

Published : Dec 28, 2023, 6:58 AM IST

Militant Associate Arrested
Militant Associate Arrested

Militant Associate Arrested in Baramulla شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ایک علاقے میں پولیس نے عسکریت پسند کے ایک معاون کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔

سری نگر: شمالی ضلع بارہمولہ میں پولیس نے عسکریت پسند معاون کو قابل اعتراض مواد سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بارہمولہ کے کریری علاقے میں عسکریت پسندوں کی نقل وحمل کی اطلاع موصول ہونے کے بعد 52آر آراور پولیس نے شرکوارا کریری میں بس اسٹینڈ کے نزدیک ناکہ لگایا۔

انہوں نے کہاکہ مشتبہ نوجوان نے جوں ہی ناکہ پارٹی کو دیکھا تو اس نے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی فورسز نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر نوجوان کی گرفتار ی عمل میں لائی۔ موصوف ترجمان کے مطابق ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران نوجوان کی شناخت عمران احمد گنائی ولد عبدالقیوم گنائی ساکن نوپورہ واگورہ کریری کے بطور ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ گرفتار شدہ عسکریت پسند معاون کے قبضے سے ایک چینی پستول، ایک میگزین، نو پستول گولیوں کے راونڈ اور ایک موبائیل فون برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔ پولیس نے یو اے پی اے کی مختلف دفعات اور آرمز ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

مزید پڑھیں: کپواڑہ میں لشکر طیبہ سے وابستہ 3 جنگجو معاونین گرفتار، پولیس

واضح رہے کہ جموں و کشمیر بالخصوص وادی کشمیر میں اس سے پہلے بھی سکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے درجنوں معاونین کو گرفتار کیا ہے۔ جن کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کیے جاتے ہیں۔ اور عسکریت پسندوں کے معاونین کے قبضہ سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا جاتا ہے۔ فوج کے مطابق وادی کشمیر سے پہلے مقابلے میں عسکری کاروائیوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.