ETV Bharat / state

Drug Peddler Arrested پٹن میں منشیات فروشی کے الزام میں ایک شخص گرفتار

author img

By

Published : Aug 20, 2022, 12:02 PM IST

جموں و کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر میں ناکہ چیکنگ کے دوران منشیات فروش کی تحویل سے دس کوڈین بوتلیں برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔Drug Peddler Arrested in Pattan Baramulla

پٹن میں منشیات فروشی کے الزام میں ایک شخص گرفتار
پٹن میں منشیات فروشی کے الزام میں ایک شخص گرفتار

بارہمولہ: شمالی کشمیر میں بارہمولہ ضلع کے پٹن علاقے میں پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پٹن، بارہمولہ میں ناکہ چیکنگ کے دوران پولیس نے ایک شخص کی تحویل سے کوڈین کی دس بوتلیں ضبط کرکے اسے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔ JK Police Arrested Drug peddler alongwith contraband substance

پولیس نے حراست میں لیے گئے شخص کی شناخت عرفان رشید لون کے طور پر کی ہے جو ملہ پورہ، پٹن کا رہائشی ہے۔ اس ضمن میں جموں کشمیر پولیس نے کیس درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ جموں و کشمیر پولیس نے عوام سے منشیات کا قلع قمع کرنے میں پولیس کا تعاون دینے کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں: Drug Paddler Aressted in Poonch: پونچھ میں منشیات فروش گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.