ETV Bharat / state

75th Army Day بارہمولہ میں فوجی جوانوں نے آرمی ڈے کے موقع جشن کا اہتمام کیا

author img

By

Published : Jan 15, 2023, 7:50 PM IST

آرمی ڈے
آرمی ڈے

بارہمولہ ضلع میں آرمی ڈے کے موقع پر آج فوجی جانوں کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ فوجی جوانوں نے ان بہادر جوانوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے ملک کی آزادی کی خاطر اپنی جانیں قربان کردیں۔Program organized by military personnel

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں آرمی ڈے کے موقع پر فوج کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا،اس دوران فوجی جوانوں نے جاں بحق ہونے والے فوجی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ فوجی جوانوں نے کہا کہ آج ہم اپنے جوانوں کی قربانیوں سلام پیش کرتے ہیں۔جنہوں نے نے وطن کے حفاظت اور اس کی سلامتی کے لئے اپنی جان کی قربانی پیش کی ۔

آرمی ڈے


اس دوران آرمی کے جی او سی ایس ایس سلاریہ نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوے کہا کہ اس دن کو ہم ہر سال مناتے ہیں اور آج بھی ہم نے بارہمولہ کے ہر آرمی یونٹ کے اندر منایا ہے۔انہوں نے کہا کہ تقریبات کے منانے کا مقصد یہی ہے کہ ہم ان لوگوں کو یاد کریں گے جنہوں نے وطن کیلے اپنی جان کی بازی لگادی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2019 سے لیکر 2022 تک مشکلاتوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔کیونکہ عالمی وبا کورونا وائرس نے ہر کسی کو خوفزدہ کردیا تھا۔ہر کسی کو دشورایوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 2022 میں فوج کی جانب سے ہر علاقہ میں بیداری پروگرام اور مفت طبی کمیپ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ب اور مقامی نوجوانوں کو بھی مختلف طرح کے اسکیموں سے آگاہی بھی کیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ 2023 امن ،سکوں، اور خوشی کا پیغام اپنے ساتھ لائے تاکہ کشمیر کے لوگوں کو راحت کی سانس مل جاے ۔

اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اس بات کا ذکر کیا ہے کہ فوج ہر وقت تیار ہے اور سرحدوں پر وہ اپنے فرائض انجام دے رہیں۔

مزید پڑھیں:74th Army Day Celebrated: جی او سی ڈیگر ڈویژن بارہمولہ کی طرف سے 74ویں آرمی ڈے کا اہتمام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.