ETV Bharat / state

بارہمولہ: رفیع آباد میں بیماری پھیلنے کا خدشہ

author img

By

Published : Sep 23, 2021, 3:59 PM IST

رفیع آباد میں بیماری پھیلنے کا خدشہ
رفیع آباد میں بیماری پھیلنے کا خدشہ

رفیع آباد علاقہ میں کچھ روز قبل اچانک بادل پھٹنے سے راجوری سے تعلق رکھنے والے ایک ہی کنبے کے پانچ افراد ہلاک ہوگئے تھے اور ساتھ ساتھ ایک سو سے زائد مویشی ہلاک ہوئے تھے، ہلاک ہوئے مویشی بہہ کر ایک نالے میں جمع ہوگئے، جس کی وجہ سے پینے کا صاف پانی خراب ہی نہیں بلکہ پوری طرح گندہ ہوگیا۔

رفیع آباد میں کچھ روز قبل بادل پھٹنے سے پانچ لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔ ساتھ ہی ایک سو سے زائد مویشی ہلاک ہوگئے تھے۔ اپنی پارٹی کے سینیئر لیڈر الطاف ملک نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ لوگوں کو صاف پانی مہیا کرایا جائے تاکہ بیماری سے بچا جاسکے۔

رفیع آباد میں بیماری پھیلنے کا خدشہ

دراصل شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد علاقہ میں کچھ روز قبل اچانک بادل پھٹنے سے راجوری سے تعلق رکھنے والے ایک ہی کمنبے کے پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے اور ساتھ ساتھ ایک سو سے زائد مویشی ہلاک ہوئے تھے، ہلاک ہوئے مویشی بہہ کر ایک نالے میں چلے گے تھے جس کی وجہ سے پینے کا صاف پانی خراب ہی نہیں بلکہ پوری طرح گندہ ہوگیا تھا۔

اس حوالے سے اپنی پارٹی کے سینیئر لیڈر الطاف ملک نے میڈیا کو بتایا کہ میں ضلع انتظامیہ کے ساتھ ساتھ محکمۂ جل شکتی کے اعلیٰ افسران سے اپیل کرتا ہوں کہ ہلاک ہوئے مویشی کو اس نالے سے نکالنے کے لئے ایک ٹیم تشکیل دی جائے تاکہ جو لوگ اس پانی کا استعمال کرتے ہیں، وہ بیماری سے بچ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرناٹک: بنگلور میں دھماکہ، تین ہلاک

انہوں نے مزید کہا کہ اس نالے کا پانی رفیع آباد کے بیشتر علاقوں میں استعمال کیا جاتا ہے لیکن ہمیں اندیشہ لاحق رہتا ہے کہ کہیں اس خراب پانی کی وجہ سے علاقہ میں بیماری نہ پھیل جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.