ETV Bharat / state

Awareness Campaign in Uri اوڑی میں الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے آگاہی مہم

author img

By

Published : Oct 15, 2022, 5:18 PM IST

اوڑی میں الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے آگاہی مہم
اوڑی میں الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے آگاہی مہم

بارہمولہ کے سرحدی علاقے اوڑی کے بوائز ہائیر سکینڈری اسکول میں آج الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے ایک آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔Awareness Campaign in Uri

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی علاقے اوڑی کے بوائز ہائیر سکینڈری اسکول میں آج الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے ایک بیداری مہم کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد الیکشن کو لے کر لوگوں میں اور 18 سال سے زائد عمر کے نوجوانوں میں جانکاری فراہم کرنا تھا۔ یہ پروگرام 15 ستمبر سے شروع ہوا ہے اور 25 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ اس پروگرام میں ڈپٹی سی آئی او بارہمولہ، پرنسپل بوائز ہائر سکینڈری اسکول اوڑی، مونسپل چیئرمین اوڑی، جی ٹی او اوڑی، الیکشن آفیسر اوڑی، اسکولی بچوں، اسکول کے اساتذہ سمیت مقامی لوگوں نے شرکت کی۔

اوڑی میں الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے آگاہی مہم

اس موقع پر ڈپٹی سی آئی او بارہمولہ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر بارہمولہ کی ہدایت پر ہم نے آج یہاں ایک اویرنس پروگرام منعقد کیا۔ جیسا کہ آپ سب کو پتہ ہے پوری بوائز ہائیر سکینڈری اسکول میں ہم نے آج الیکشن اورنس کیمپ لگایا ہے، جس میں ہم لوگوں کو جانکاری دیتے ہیں کہ وہ کس طرح اپنا ووٹ ان رول کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو الیکشن کے بارے میں جانکاری چاہیے ہو تو وہ اس سے پتہ پر آکر جانکاری لے سکتا ہے۔ لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ اس میں ان رول کریں اور ایک بیٹر ڈیموکریسی کے لیے کام کریں۔

یہ بھی پڑھیں: Cooperative Societies Holds Awareness Camp کوآپریٹو سوسائٹیز، بانڈی پورہ نے آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.