ETV Bharat / state

Drug Smuggling in Baramulla بارہمولہ میں مطلوب منشیات فروش گرفتار

author img

By

Published : May 22, 2023, 11:57 AM IST

بارہمولہ میں مطلوب منشیات فروش گرفتار
بارہمولہ میں مطلوب منشیات فروش گرفتار

منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے ایک مطلوب منشیات فروش کو گرفتار کر لیا ہے اور اس کی تحویل سے ممنوعہ مادہ بھی ضبط کیا ہے۔ Baramulla Police Arrested Drug Peddler

سری نگر: منشیات کی بدعت کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے بارہمولہ میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک انتہائی مطلوب منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کیا ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر بارہمولہ سجاد بخاری کی نگرانی میں پولیس کی ایک ٹیم نے فتح گڑھ شیری میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک انتہائی مطلوب منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ منشیات فروش شیری مارکیٹ کی طرف آرہا تھا اور پولیس کو دیکھتے ہی اس نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اس کو موقع پر ہی دھر لیا گیا۔ بیان میں گرفتار شدہ کی شناخت مجید احمد صوفی ولد عبدالاحد صوفی ساکن فتح گڑھ شیری کے بطور ہوئی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ تلاش کے دوران منشیات فروش کی تحویل سے 140 گرام چرس جیسا مواد بر آمد کیا گیا اور اس کو فوری طور حراست میں لیا گیا۔ بیان کے مطابق اس ضمن میں پولیس اسٹیشن شیری میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ 18 مئی کو شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے دلنہ پولیس نے ایک فوٹو جرنلسٹ عنایت قیوم کو منشیات سمیت کانسپورہ میں ناکہ چیکنگ کے دوران گرفتار کر لیا تھا۔ پولیس نے عنایت قیوم کی تحویل سے 12 گرام ممنوعہ براؤن شوگر جیسا مادہ برآمد کرنے کے ساتھ ایک موٹر سائیکل بھی ضبط کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: Drug Peddlers Arrested in Ganderbal: ناکہ چیکنگ کے دوران دو منشیات فروش گرفتار

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.