ETV Bharat / state

اوڑی سڑک حادثہ میں تین افراد زخمی

author img

By

Published : Jan 23, 2021, 1:25 PM IST

Updated : Jan 23, 2021, 2:16 PM IST

اوڑی سڑک حادثہ میں تین افراد زخمی
اوڑی سڑک حادثہ میں تین افراد زخمی

شمالی کشمیر کے سرحدی قصبہ اوڑی کے بونیار علاقے میں ہفتہ کو پیش آئے سڑک حادثے میں تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

ضلع بارہمولہ کے قصبہ اوڑی میں ایک گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس میں تین افراد زخمی ہو گئے۔

زخمی افراد کو فورع طور نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کا علاج و معالجہ کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق سبھی زخمیوں کی حالت مستحکم ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دنوں برفباری اور بارشوں کے سبب وادی کشمیر خصوصا پہاڑی علاقوں میں پھلسن پیدا ہو گئی ہے جس کے سبب حادثات رونما ہو رہے ہیں۔

Last Updated :Jan 23, 2021, 2:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.