اوڑی: آتشزدگی میں رہائشی مکان خاکستر

author img

By

Published : Jun 10, 2021, 2:28 PM IST

اوڑی: آتشزدگی میں رہائشی مکان خاکستر

ضلع بارہمولہ کے سرحدی قصبہ اوڑی میں آتشزدگی کے دوران رہائشی مکان خاکستر ہو گیا۔ تاہم اس واردات میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں۔

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے بونیار، اوڑی میں شبانہ آتشزدگی میں ایک رہائشی مکان خاکستر ہو گیا۔

مقامی باشندوں کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ایک رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آنا فاناً پورے مکان کو اپنی زد میں لے لیا۔

اوڑی: آتشزدگی میں رہائشی مکان خاکستر

آگ لگنے کے فوراً بعد مقامی باشندوں اور فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ نے آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا۔ تاہم اس دوران رہائشی مکان اور اس میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے۔ تاہم آتشزدگی میں کسی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

مقامی باشندوں نے شارٹ سرکٹ کو آگ لگنے کی وجہ بتائی، انہوں نے ضلع انتظامیہ سے متاثرہ کنبے کی بازآبادکاری کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.