ETV Bharat / state

Rendezvous with Fruit Mandi Sopore Prez: کسانوں کا قرضہ معاف کرنے کی اپیل

author img

By

Published : Jul 1, 2022, 9:17 PM IST

فروٹ منڈی سوپور کے صدر فیاض احمد نے کہا کہ ’’نامساعد حالات، لاک ڈاؤن کے ساتھ ساتھ کسانوں کو ژالہ باری اور برفباری کے سبب بھی کافی نقصانات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ ‘‘

کسانوں کا قرضہ معاف کرنے کی اپیل
کسانوں کا قرضہ معاف کرنے کی اپیل

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں واقع ایشیاء کی دوسری سب سے بڑی فروٹ منڈی میں شمالی کشمیر کے تینوں اضلاع - بارہمولہ، کپواڑہ اور بانڈی پورہ - سمیت وادی کے مختلف علاقوں سے لائے جا رہے ہیں۔ میوہ جات کی خرید و فروخت کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ گرچہ سیب اور ناشپاتی سمیت دیگر میوہ جات کا سیزن شروع نہیں ہوا تاہم آڑو اور چیری جیسی قسموں Early varieties کو فروٹ منڈی سے ملک کی مختلف ریاستوں میں سپلائی کیا جا رہا ہے۔

کسانوں کا قرضہ معاف کرنے کی اپیل

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے فروٹ منڈی سوپور کے صدر فیاض احمد نے کہا: ’’ہم آمید کرتے ہیں کہ اس سال کاروبار اچھا رہے۔ Interview with Fruit Mandi Spore Prez اس سال کشمیر میں سیب سمیت دیگر میوہ جات کی پیداوار کافی اچھی ہے فروٹ منڈی سوپور میں کاروبار بھی شروع ہو چکا ہے تاہم انتظامیہ کو کسانوں اور میوہ صنعت سے جڑے تاجرین کے مسائل کو فوری طور حل کرنا چاہئے۔‘‘

فروٹ منڈی کے صدر نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ سنہ 2019میں دفعہ 370کی منسوخی اور بعد ازاں لاک ڈائون نے کسانوں خاص کر میوہ صنعت سے جڑے تاجرین کی کمر توڑ کے رکھ دی ہے۔ Fruit Growers of Kashmir Face Problems انہوں نے کہا کہ خصوصی دفعہ کی منسوخی سے قبل 2014کے تباہ کن سیلاب اور 2016میں عوامی ایجیٹیشن کے دوران بھی کسانوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نامساعد حالات، لاک ڈائون کے ساتھ ساتھ کسانوں کو ژالہ باری اور برفباری کے سبب بھی کافی نقصانات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ Kashmir Fruit Industry کسان کریڈت سمیت دیگر فلاحی اسکیموں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آفات سماوی کے دوران انتظامیہ کی جانب سے جائزہ تو لیا جاتا ہے تاہم کسانوں کی وقت پر معاونت نہ کیے جانے سے فروٹ انڈسٹری کو ناقابل تلافی نقصان سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں: Tarigami on Apple Imports: 'کیرالہ کے طرز پر کشمیر میں بھی سیب کاشتکاروں کے لئے سوسائٹی قائم ہونی چاہئے'

کراپ انشورنس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا: ’’کراپ انشورنس اور کسان کریڈٹ کارڈ کے تحت حاصل کیے گئے قرضوں کو معاف کرنے کے حوالے سے اعلیٰ حکام کے ساتھ کئی مرتبہ گفتگو کی گئی تاہم اس حوالے سے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔‘‘ Kashmir Horticulture انہوں حکام سے فروٹ گروورس کو Crop insurance scheme کے دائرے میں شامل کرنے کی اہمیت پر زور دیا وہیں انہوں نے KCC قرضہ کو بھی معاف کیے جانے کی سفارش کی۔

یہ بھی پڑھیں: NAFED Not Fruitful for Farmers: 'نافیڈ اسکیم سیب کاشتکاروں کے لیے بے سود ثابت'

فروٹ منڈی سوپور میں ٹرک یارڈ (Truck yard) کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ’’ٹرک یارڈ پر جلد از جلد کام شروع ہونا چاہئے تاکہ فروٹ منڈی کے باہر ٹریفک جام سے عوام کو ہونے والی پریشانیوں کا ازالہ ممکن ہو سکے۔‘‘ فروٹ منڈی سوپور میں پینے کے پانی سمیت دیگر بنیادی ضروریات کے حوالے سے بھی انہوں نے اعلیٰ حکام سے ایشیاء کی دوسری سب سے بڑی فروٹ منڈی میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے جانے پر زور دیا۔

مزید پڑھیں:کشمیر: جدید سیب باغبانی سکیم سے بعض باغبان نالاں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.