ETV Bharat / state

Demand Compensation for Landحکومت جب زمین واپس لے رہی ہے تو زمین کا معاوضہ بھی ادا کرے، بانڈی پورہ کے لوگوں کا مطالبہ

author img

By

Published : Feb 7, 2023, 7:54 PM IST

بانڈی پورہ کے آجر نامی علاقہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ ہماری زمینیں این ایچ سی یانیشنل ہائیڈل پاور کارپوریشن کے لی گئی ہیں تو پھر ہمیں معاوضے سے کیوں محروم رکھا جارہا ہے؟

معاوضہ کا مطالبہ
معاوضہ کا مطالبہ

معاوضہ کا مطالبہ

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے آجر علاقے سے تعلق رکھنے والے مقامی باشندوں خاموش احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ این ایچ پی سی یا نیشنل ہائیڈل پاور کارپوریشن ان کی زمینوں کا معاوضہ ادا کرے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ 330 میگا واٹ کشن گنگا پاور پروجکٹ کا کام 2007 میں شروع ہوا۔جس کا پانی نالہ مدھومتی میں بہتا ہے۔ اس دوران نالے کے آس پاس کی سینکڑوں کنال اراضی نالے کو وسعت دینے کے دوران چلی گئی ۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر گریز اور پزل پورہ میں این ایچ پی سی نے پروجکٹ میں جانے والی سرکاری زمین کا معاوضہ ادا کیا پھر 17 سال گزرنے کے باوجود ان کے جائز زمین کا معاوضہ ادا نہیں کیا گیا۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے کئی سال پہلے اس وقت کے ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈیبپ ورہ کے سامنے اپنا مطالبہ رکھا تھا تاہم ان کے بقول اس وقت کے ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے انہیں ڈرا دھمکا کر ان کی زمینیں لی ۔ اس کے بعد انہوں نے ضلع انتظامیہ کے کئی ایک افسروں کے سامنے اپنی فائلیں پیش کیں تاہم آج تک ان کی سنوائی نہیں ہوئی ۔ انہوں نے این ایچ پی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ ہماری زمینوں کے ارد گرد باضابطہ دیواریں لگا کر اسے اپنی یا نالے کی تحویل میں لے لیا گیا ہے اور دیگر علاقوں میں زمین کا معاوضہ ادا بھی کیا ہے، تو پھر آجر کلوسہ اور دیگر ملحقہ علاقوں کے زمینداروں کو نظر انداز کیںکیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آجر کلوسہ اور دیگر چند ایک علاقوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں ایسے افراد ہیں جن کی زمین کشن گنگا پاور پروجکٹ کے دوران نالے مدھومتی میں چلی گئ ہے۔ اگرچہ گریز اور چند ایک علاقوں میں این ایچ پی سی نے معاوضہ ادا کیا ہے تاہم چند ایک علاقوں میں یہ ادائیگی ہنوز باقی ہے۔

مزید پڑھیں:Protest Against DRCC معاوضہ نہ ملنے پر ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.