ETV Bharat / state

گریز بانڈی پورہ سڑک ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 10, 2023, 3:55 PM IST

traffic-on-bandipora-gurez-road-suspended-due-to-snowfall
Etv Bharatگریز بانڈی پورہ سڑک ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند

جمعرات کی شام سے سرحدی علاقہ گریز کے داور میں بارش جبکہ تلیل کے اوپری علاقوں میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی برف بھاری ہوئی ہے۔ وہیں رازدان ٹاپ پر تقربیاً ایک فٹ برف ریکارڈ ہوئی ہے،جس کی وجہ سے بانڈی پورہ گریز کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

گریز بانڈی پورہ سڑک ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند

بانڈی پورہ: وادی بھر میں جہاں کل سے بارشوں کا سلسلہ بدسور جاری ہے۔ وہیں ضلع بانڈی پورہ کے میدانی علاقوں میں بارشیں ہوئی ہے، جبکہ رازدان ٹاپ پر تقربیاً ایک فٹ برف ریکارڈ ہوئی ہے،جس کی وجہ سے بانڈی پورہ گریز کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

ضلع انتظامیہ کی جانب سے اس سڑک پر فی الحال آمدو رفت کو معطل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں،جبکہ بارڈر روڈس آرگنائزیشن کی جانب سے برف ہٹا کر رابطہ سڑک کو بحال کرنے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

وہیں سرحدی علاقہ گریز سے یہ اطلاعات موصول ہوئی ہے کہ داور میں بارشوں جبکہ تلیل کے اوپری علاقوں میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی برف بھاری ہوئی ہے جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں کافی کمی واقع ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ سیاحتی مقام گریز کو بانڈی پورہ یا پھر باقی دنیا سے ملانے والی تقربیاً 80 کلومیٹر کی واحد سڑک سطح سمندر سے 11 ہزار فٹ سے زائد اونچے رازدان ٹاپ سے گزرتی ہے۔بھاری برف بھاری کی وجہ سے موسم سرما کے دوران وادی گریز تقربیاً 5 مہینے تک باقی دنیا سے کٹ کر رہ جاتی ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق اگرچہ دوپہر کے بعد موسم میں کچھ بہتری کا امکان، تاہم آنے والے دس سے بارہ گھنٹوں میں مزید بارش اور برفباری ہونے کی بھی توقع ہے۔ ان کے مطابق بالائی علاقوں میں بھاری برفباری کا امکان ہے جبکہ میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارش ہونے کا امکان ہے۔ البتہ محکمے نے 11 نومبر سے 20 نومبر تک موسم خشک ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.