ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: کشمیری پنڈت خاتون کی آخری رسومات میں مسلمانوں کی شرکت

author img

By

Published : Jun 4, 2021, 7:32 PM IST

Updated : Jun 4, 2021, 8:03 PM IST

مسلمانوں نے کشمیری پنڈت خاتون کی آخری رسومات ادا کیں
مسلمانوں نے کشمیری پنڈت خاتون کی آخری رسومات ادا کیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے آجر علاقے کے مسلمان محلے میں جمعہ کے روز ایک بزرگ کشمیری پنڈت خاتون کی آخری رسومات ادا کرنے میں مسلمانوں نے مدد کی۔

کاشی ناتھ بھٹ کی اہلیہ رتن رانی بھٹ (90) جمعہ کے روز علی الصبح انتقال کر گئیں، جس کے سبب پورہ علاقہ کو سوگ میں ڈوبا ہوا ہے۔ ان کی موت کی خبر کے فورا بعد ہی، مسلمان ہمسایوں نے اس کی آخری رسوم ادا کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے۔

کشمیری پنڈت خاتون کی آخری رسومات میں مسلمانوں کی شرکت
رانی بھٹ کے بیٹے نے مقامی مسلمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 'میں عسکریت پسندی اور مقامی پنڈتوں کے ہراساں کیے جانے کے دعوؤں کے باوجود پچھلے کئی برسوں سے یہاں ہوں لیکن کبھی تنہا محسوس نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ 'وہ شکر گزار ہیں کہ انہوں نے وادی کشمیر کو نہیں چھوڑا۔ انہوں نے کشمیر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی پر مزید کہا کہ میں ان کا بہت مشکور ہوں۔
انہوں نے کہا کہ 'ہم ایک تھے ہمارے اہل خانہ ایک دوسرے سے ملنے جاتے تھے، ایک ساتھ کھانا کھاتے تھے اور ہم ہمیشہ خوشی اور غم میں ساتھ رہتے تھے۔ ہم نے ایک خیر خواہ اور ایک عمدہ روح کھودیا اور اس کی موت سے پورا علاقہ غمزدہ ہے۔
Last Updated :Jun 4, 2021, 8:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.