ETV Bharat / state

بانڈی پورہ ضلع اسپتال میں حاملہ خاتون کی ہنگامی طور پر سیزیرین

author img

By

Published : Jan 6, 2021, 4:15 PM IST

شدید برفباری کے پیش نظر وادی کشمیر میں عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ وہیں بیماروں خصوصاً حاملہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بانڈی پورہ ضلع اسپتال میں حاملہ خاتون کا ہنگامی طور سیزیرین انجام
بانڈی پورہ ضلع اسپتال میں حاملہ خاتون کا ہنگامی طور سیزیرین انجام

شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ اسپتال میں درد زہ میں مبتلا ایک خاتون کو سرینگر کے زچگی اسپتال ریفر کرنے کے بجائے ڈاکٹروں نے ہنگامی بنیادوں پر ضلع اسپتال میں ہی اس کی سیزیرین (Cesarean) انجام دی۔

شدید برف باری کے نتیجے میں حاملہ خاتون کو سرینگر ریفر کرنا ممکن نہ تھا جس کے پیش نظر ڈاکٹروں نے ایمرجنسی میں حاملہ خاتون کی جراحی انجام دی، جس کی ضلع انتظامیہ سمیت مقامی باشندوں نے بھی ستائش کی ہے۔

بانڈی پورہ ضلع اسپتال میں حاملہ خاتون کا ہنگامی طور سیزیرین انجام

ڈسٹرکٹ اسپتال بانڈی پورہ میں تعینات ڈاکٹروں نے رات کے قریب 1:30 بجے ایک حاملہ خاتون کی لوئر سیگمنٹ سیزرین سرجری (ایل ایس سی ایس) انجام دی۔

ڈاکٹروں کے کہنا ہے کہ حاملہ خاتون کی حالت بگڑنے اور پیچیدگی بڑھنے کے بعد انہیں سرینگر اسپتال ریفر کرنا ناگزیر تھا، تاہم برفباری کے پیش نظر ناقابل گزر سڑکوں کی وجہ سے ایسا ممکن نہ تھا اور ڈاکٹروں نے رات کے وقت ہی ایل ایس سی ایس (جراحی) انجام دے کر زچہ بچہ دونوں کی جان بچائی۔

اس ضمن میں ضلع اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر بشیر احمد نے بتایا کہ انہوں نے برفباری کے پیش نظر طبی و نیم طبی عملہ کو کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پہلے ہی مستعد رہنے کے احکامات صادر کیے تھے۔

رات کے وقت جراحی انجام دیے جانے پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت زچہ اور بچہ دونوں کی حالت مستحکم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.