ETV Bharat / state

Drivers Protest Against FCI in Bandipora: بانڈی پورہ میں ایف سی آئی عہدیداروں کے خلاف ڈرائیورز کا احتجاج

author img

By

Published : Mar 4, 2022, 6:06 PM IST

مقامی اور غیر مقامی ڈرائیورز نے ضلع بانڈی پورہ میں ایف سی آئی، بازی پورہ کے باہر جمع ہوکر ایف سی آئی عہدیداروں کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ٹرکوں کو ان لوڈ کیے جانے کا مطالبہ کیا Drivers Protest Against FCI in Bandipora۔

Drivers Protest Against FCI in Bandipora: بانڈی پورہ میں ایف سی آئی عہدیداروں کے خلاف ڈرائیوروں کا احتجاج
Drivers Protest Against FCI in Bandipora: بانڈی پورہ میں ایف سی آئی عہدیداروں کے خلاف ڈرائیوروں کا احتجاج

مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے ٹرک ڈرائیوروں نے بانڈی پورہ ضلع کے بازی پورہ، اجس علاقے میں فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے گودام کے باہر احتجاجی مظاہرہ Drivers Protest Against FCI in Bandiporaکیا۔

بانڈی پورہ میں ایف سی آئی عہدیداروں کے خلاف ڈرائیوروں کا احتجاج

ڈرائیوروں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے ان کی ٹرکوں کو ان لوڈ نہیں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گودام میں ٹرکوں کو ان لوڈ کرنے میں کافی تاخیر سے کام لیا جاتا ہے جس کے سبب نہ صرف ڈرائیوروں کا وقت ضائع ہو رہا ہے بلکہ انہیں مالی خسارے اور ذہنی کوفت کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مقامی اور غیر مقامی ڈرائیوروں نے ایف سی آئی، بازی پورہ کے باہر جمع ہوکر ایف سی آئی کے عہدیداروں کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ٹرکوں کو ان لوڈ کیے جانے کا مطالبہ Protesting Drivers Demand Unloading of Trucks کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈرائیوروں نے کہا کہ ایف سی آئی کے عہدیدار بلا وجہ ان لوڈنگ میں تاخیر کر رہے ہیں، جس کے سبب ڈرائیور گونا گوں مشکلات سے جوجھ رہے ہیں۔

ایک غیر مقامی ڈرائیور نے بتایا کہ وہ گزشتہ 10دنوں سے گودام کے باہر ٹرک کے ان لوڈ ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام یہ کہہ کر ٹرک ان لوڈ نہیں کر رہے ہیں کہ انہیں اس ضمن میں احکامات صادر نہیں ہوئے۔

ڈرائیوروں کے مطابق ایف سی آئی عہدیداروں کو ٹرک ان لوڈ کرنے کے حوالے سے ای میل ارسال کیا جا چکا ہے تاہم اسکے باوجود ٹرکوں کو ان لوڈ نہیں کیا جا رہا۔

انہوں نے متعلقہ حکام سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے ٹرکوں کو ان لوڈ کیے جانے کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.