ETV Bharat / state

Director Sericulture Visits Sonawari: سیریکلچر کے ڈائریکٹر کا سوناواری دورہ

author img

By

Published : Jun 23, 2022, 3:36 PM IST

بانڈی پورہ کے سمبل سوناواری میں محکمہ سریکلچر کے  ڈائریکٹر منظور احمد قادری نے دورہ کیا۔ ڈائریکٹر منظور قادری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کچھ شکایات موصول ہوئی تھی کہ ریشم بنانے والے کسانوں کا نقصان ہوا ہے اس لیے اس کا جائزہ لینے کے لئے وہ یہاں پہنچے تھے۔Director Sericulture Visits Sonawari

ڈائریکٹر سیریکلچر منظور احمد قادری نے سوناواری کا دورہ کیا
ڈائریکٹر سیریکلچر منظور احمد قادری نے سوناواری کا دورہ کیا

شمالی کشمیر: ضلع بانڈی پورہ کے سمبل سوناواری میں محکمہ سریکلچر کے ڈائریکٹر منظور قادری نے دورہ کیا اور اس دوران انہوں نے محکمہ کی جانب سے چلائے جارہے مختلف ریشم بنانے کے یونٹس کا معائنہ کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کو کچھ شکایات موصول ہوئی تھی کہ ریشم بنانے والے کسانوں کو نقصان ہوا ہے اور وہ اسی کا جائزہ لینے کے لئے یہاں پہنچے تھے۔ ان کے مطابق جو شکایات موصول ہوئی ہے وہ P1 ابریشم کو لیکر ہیں جبکہ F1 زمرے کے کسانوں کو ایسی کوئی شکایت نہیں ہیں۔ انہوں نے خود بھی متعدد ایسے یونٹس میں کسانوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور وہاں ان سے محکمہ کی جانب سے دی جانے والی سہولیات کے حوالے سے ان کا فیڈ بیک لیا۔Director Sericulture Visits Sonawari

ڈائریکٹر سیریکلچر منظور احمد قادری نے سوناواری کا دورہ کیا

انہوں نے بتایا کہ سریکلچر زراعت پر مبنی صنعت ہے، جس میں کچے ریشم کی تیاری کے لیے ریشم کے کیڑوں کی پرورش لازمی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سریکلچر کی بڑی سرگرمی ریشم کے کیڑوں کو کھانا کھلانے کے لیے پودوں کی کاشت کرنا ہے۔ اچھے اور اس کے علاوہ یہ پودے مٹی کے تحفظ میں بھی معاونت کرتا ہے۔
انہوں نے حاجن اور سمبل میں سریکلچر کے مختلف فارموں کا دورہ کیا اور وہاں ان کا معائنہ بھی کیا۔ اس دوران ان کے ساتھ محکمہ کے دیگر کئی افسران بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Awareness Camp : اونتی پورہ میں سریکلچرسے متعلق آگاہی پروگرام


ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.