ETV Bharat / state

Chowkidars Demand Increase in Monthly Wages: بانڈی پورہ میں چوکیداروں کا احتجاج، اجرتوں میں اضافے کا مطالبہ

author img

By

Published : Mar 7, 2022, 8:25 PM IST

ضلع بانڈی پورہ میں احتجاج کر رہے چوکیداروں Chowkidars Protest in Bandipora نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں محض پندرہ سو روپے ماہانہ اجرت دی جاتی ہے جو ان کے ساتھ سراسر نا انصافی اور مذاق ہے۔

Chowkidars Demand Increase in Montly Wages: بانڈی پورہ میں چوکیداروں کا احتجاج، اجرتوں میں اضافہ کا مطالبہ
Chowkidars Demand Increase in Montly Wages: بانڈی پورہ میں چوکیداروں کا احتجاج، اجرتوں میں اضافہ کا مطالبہ

بانڈی پورہ: ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والے چوکیداروں نے اجرتوں میں اضافہ کرنے کی مانگ کرتے ہوئے احتجاج Chowkidars Protest in Bandipora, Demand Increase in Monthly Wages درج کیا۔

بانڈی پورہ میں چوکیداروں کا احتجاج، اجرتوں میں اضافہ کا مطالبہ

احتجاج کر رہے چوکیداروں Chowkidars Protest in Bandipora نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں محض پندرہ سو روپے ماہانہ اجرت دی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’’مہنگائی کے اس دور میں ہمیں ماہانہ تنخواہ کے نام پر محض 1500 روپے دیے جاتے ہیں جو ہمارے ساتھ سراسر نا انصافی اور ایک مذاق ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں وردی، جوتے، ٹارچ سمیت دیگر اشیاء بھی فراہم کی جاتی تھی جو طویل عرصے سے بند ہے۔

احتجاج کر رہے چوکیداروں کا کہنا تھا کہ انہیں آئے روز پولیس، ریونیو سمیت دیگر محکمہ جات سے طلب کیا جاتا ہے، انکے مطابق انہیں مختلف دفاتر کے چکر بھی کاٹنے پڑتے ہیں جس پر انہیں زر کثیر خرچ کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں مختلف محکمہ جات، افسران کی جانب سے طلب کیے جانے کے باعث وہ اپنے روز مرہ کے کام، کاروبار سے بھی محروم ہو جاتے ہیں۔ جبکہ سرکار کی جانب سے انہیں محض پندرہ سو رپے ماہانہ دیے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

Protest Against PDD in Bandipora: بانڈی پورہ کے اوڈینہ میں بجلی کٹوتی کے خلاف احتجاج

چوکیداروں نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے ان کی ماہانہ تنخواہوں میں اضافہ Chowkidars Demand Increase in Montly Wages کیے جانے کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.