ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: خستہ حال سڑک سے راہگیروں اور ٹرانسپورٹرز کو مشکلات کا سامنا

author img

By

Published : Jul 16, 2021, 12:31 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سملر علاقے کی رابطہ سڑک کی خستہ حالت کے سبب راہگیروں کو عبور و مرور میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

بانڈی پورہ: خستہ حال سڑک سے راہگیروں اور ٹرانسپورٹرز کو مشکلات کا سامنا
بانڈی پورہ: خستہ حال سڑک سے راہگیروں اور ٹرانسپورٹرز کو مشکلات کا سامنا

ضلع بانڈی پورہ میں سملر علاقے کو ضلع صدر مقام سے جوڑنے والی رابطہ سڑک جگہ جگہ خراب ہوچکی ہے جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز سمیت راہگیروں کو چلنے پھرنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

بانڈی پورہ: خستہ حال سڑک سے راہگیروں اور ٹرانسپورٹرز کو مشکلات کا سامنا

سملر علاقے کے باشندوں کے مطابق سڑک پر جاری کام میں تاخیر کی وجہ سے انہیں روزانہ کی بنیاد پر مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سڑک کی ناگفتہ بہ حالت کی وجہ سے گاڑیوں کو بھی نقصان سے دوچار ہونا پڑرہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس سڑک پر سنہ 2017 میں پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے تحت کام شروع کیا گیا ہے تاہم مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ اس سڑک پر انتہائی سست رفتاری سے کام کیا جارہا ہے جس سے وہ مطمئن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سڑک کی جلد سے جلد تعمیر سے ایک وسیع علاقے کو فائدہ پہنچ سکتا ہے لیکن سڑک کی مرمت کا کام انتہائی سست رفتاری سے جاری ہے۔

انہوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ سڑک پر جلد سے جلد تعمیری کام کو مکمل کیا جائے تاکہ ایک وسیع آبادی کو راحت نصیب ہو سکے۔

ادھر اس سلسلے میں جب ای ٹی وی بھارت نے پی ایم جی ایس وائی کے ایک عہدیدار سے بات کی تو انہوں نے مقامی لوگوں کو تاخیر کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

مزید پڑھیں: بانڈی پورہ: پانی کے لیے ڈیڑھ کلو میٹر کا سفر طے کرنا پڑتا ہے

انہوں نے بتایا کہ قریب ایک سے ڈیڑھ کلومیٹر کے فاصلے تک اس سڑک پر جگہ جگہ تجاوزات تھے جنہیں لوگ ہٹانے کے لئے آمادہ نہیں تھے تاہم انتظامیہ کی کوششوں کے بعد بہت حد تک تجاوزات کو ہٹایا گیا۔

انہوں کہا کہ اب اس سڑک پر جاری کام ڈھنگ سے ہورہا ہے اور وہ پرامید ہیں کہ اس پر کام جلد سے جلد مکمل کرلیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.