ETV Bharat / state

SC on Tripura Violence: سپریم کورٹ کا مرکز اور تریپورہ حکومت کو نوٹس

author img

By

Published : Nov 29, 2021, 7:42 PM IST

سپریم کورٹ کا مرکز، تریپورہ حکومت کو نوٹس
سپریم کورٹ کا مرکز، تریپورہ حکومت کو نوٹس

تریپورہ معاملے میں سپریم کورٹ SC on Tripura Violence نے پیر کو مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا ہے۔

نئی دہلی سپریم کورٹ نے SC on Tripura Violence تریپورہ میں مسلم برادری کے خلاف مبینہ طور پر منظم تشدد کی بابت پیر کو مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو نوٹس Notice to Center and Tripura Government جاری کرکے جواب طلب کیا۔

جسٹس ڈی وائی چندر چوڈ اور جسٹس اے۔ایس بوپنا کی بنچ نے ایڈوکیٹ احتشام ہاشمی کی عرضی پر تریپورہ اور مرکزی حکومت کو یہ نوٹس جاری کیا۔

عرضی گزار نے تریپورہ میں 13 سے 27 اکتوبر تک ہونے والے پرتشدد Tripura Violence واقعات کی جانچ کا حکم دینے کے لیے ایک آزاد خصوصی تحقیقاتی دستہ (ایس آئی ٹی) کا مطالبہ کیا ہے۔

عرضی میں، آزادانہ، معتبر اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام لگایا گیا ہے کہ ایک سازش کے تحت، مسلم برادری سے تعلق رکھنے والے تجارتی اداروں کے علاوہ، مقدس مسجد میں توڑ پھوڑ، آتش زنی کی گئی اور پولیس انتظامیہ خاموشی سے تماشائی بنی رہی۔

مزید پرھین:

الزامات یہ بھی عائد کیے گئے ہیں کہ شکایت کے باوجود پولیس نے لوٹ مار کرنے والے شرپسندوں کے خلاف کارروائی نہیں کی۔ یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ پولیس نے شکایت کے باوجود ایف آئی آر بھی درج نہیں کی، اس کے برعکس اس واقعے سے متعلق خبریں لکھنے والے صحافیوں کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون (یو اے پی اے) جیسے سخت قوانین کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی۔

درخواست گذار نے ریاستی حکومت، پولیس اور تشدد میں ملوث شرپسندوں کے درمیان مبینہ گٹھ جوڑ کا الزام لگایا ہے۔

اس معاملے کی اگلی سماعت 13 دسمبر کو ہوگی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.