ETV Bharat / state

Karnataka Assembly Election واضح تھا کہ بی جے پی کرناٹک میں اچھی کارکردگی نہیں کرے گی، ہیمنت بسوا شرما

author img

By

Published : May 14, 2023, 7:49 AM IST

کرناٹک اسمبلی انتخابات 2023 میں کانگریس کی زبردست جیت ہوئی ہے۔ وہیں آسام کے وزیر اعلی ہیمنت بسوا شرما نے کہا کہ 'پہلے ہی یہ واضح تھا کہ بی جے پی کرناٹک میں اچھی کارکردگی نہیں کرے گی۔ حالانکہ انتخابی مہم کے دوران بسوا شرما نے کہا تھا کہ 'کانگریس اگلے 100 سال تک کوئی الیکشن نہیں جیتے گی۔' Himanta Biswa on BJP Performance in Karnataka

واضح تھا کہ بی جے پی کرناٹک میں اچھی کارکردگی نہیں کرے گی، ہیمنت بسوا شرما
واضح تھا کہ بی جے پی کرناٹک میں اچھی کارکردگی نہیں کرے گی، ہیمنت بسوا شرما

گوہاٹی: آسام کے وزیر اعلی ہیمنت بسوا شرما نے ہفتہ کے روز کہا کہ پہلے ہی یہ واضح تھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کرناٹک میں اتنی اچھی کارکردگی نہیں دکھائے گی۔ ہیمنت بسوا شرما نے کہا کہ اس سے قطع نظر کہ کون جیتا ہے، حتمی بات یہ ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اقتدار میں ہیں۔ واضح رہے کہ بسوا شرما نے اس سے قبل یکم مئی کو کرناٹک اسمبلی انتخابات کی مہم کے دوران کانگریس کی سخت نکتہ چینی کی تھی۔ انہوں نے یہاں تک کہا تھا کہ کانگریس اگلے 100 سال تک کوئی الیکشن نہیں جیتے گی۔ انہوں نے مذکورہ دعویٰ اس وقت کیا تھا جب وہ کرناٹک کے ٹمکور اسمبلی حلقہ سے بی جے پی امیدوار کی حمایت میں انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔

کانگریس 136 سیٹیں جیت کر کرناٹک میں واحد سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے اور کرناٹک میں اگلی حکومت بنانے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ وہیں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ہفتہ کو کہا کہ وہ کرناٹک کے 'بھومی پُتر' ہیں۔ ہفتہ کو اعلان کردہ اسمبلی انتخابات کے نتائج میں ان کی پارٹی نے 224 میں سے 136 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ کھڑگے نے ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر وزیر اعظم نریندر مودی گجرات کے بھومی پُتر ہیں تو میں کرناٹک کا بھومی پُتر ہوں۔ وہیں جیت کے بعس راہل گاندھی نے کہا کہ 'کرناٹک میں نفرت کا بازار بند ہو گیا ہے اور محبت کی دکان کھل گئی ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: Congress Victory in Karnataka ملکارجن کھرگے کی پارٹی کے سرکردہ رہنماؤں کے ساتھ اہم میٹنگ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.