ETV Bharat / state

کووڈ-19 کے سامان کی خرید میں بدعنوانی کا الزام

author img

By

Published : Jul 14, 2020, 9:55 PM IST

ایک طرف تو کووڈ-19 کے پیش نظر عوام پریشان ہے تو وہیں دوسری جانب اب اس وبا کے احتیاطی سامان کی خرید میں بدعنوانی کا معاملہ منظرعام پر آیا ہے
ایک طرف تو کووڈ-19 کے پیش نظر عوام پریشان ہے تو وہیں دوسری جانب اب اس وبا کے احتیاطی سامان کی خرید میں بدعنوانی کا معاملہ منظرعام پر آیا ہے

ایک طرف تو کووڈ-19 کے پیش نظرعوام پریشان ہے تو وہیں دوسری جانب اب اس وبا کے احتیاطی سامان کی خرید میں بدعنوانی کا معاملہ منظرعام پر آیا ہے۔

ریاست تریپورہ کی حکومت نے رکن اسمبلی وسابق وزیر صحت سدیپ رائے برمن کے ذریعہ کورونا وائرس 'کووڈ-19' کی روک تھام کے لیے گزشتہ اپریل کو سامان کی خرید میں مبینہ طور پر بدعنوانی کے معاملہ کی جانچ رپورٹ منگل کو عام کرتے ہوئے کہا کہ کچھ طریقہ کا ر میں خامیاں رہیں، لیکن اس میں کوئی مالی بدعنوانی نہیں ہوئی ہے۔

ایک طرف تو کووڈ-19 کے پیش نظر عوام پریشان ہے تو وہیں دوسری جانب اب اس وبا کے احتیاطی سامان کی خرید میں بدعنوانی کا معاملہ منظرعام پر آیا ہے
ایک طرف تو کووڈ-19 کے پیش نظر عوام پریشان ہے تو وہیں دوسری جانب اب اس وبا کے احتیاطی سامان کی خرید میں بدعنوانی کا معاملہ منظرعام پر آیا ہے

حکومت کے ترجمان رتن لال ناتھ نے جانچ رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اونچی قیمت پر آرڈر کرنے اور ہلکے معیار کے ذاتی حفاظتی سامان (پی پی ای) کٹز کی فراہمی کا کچھ معاملہ ضرور تھا، لیکن حکومت کی جانکاری میں آںے کے بعد ادائیگی پر روک لگا دی گئی اور ایسے پی پی ای کٹز کو لینے سے انکار کردیا گیا۔

مسٹر رتن لال ناتھ نے دعویٰ کیا کہ متعلقہ معاملہ میں کسی طرح کی بدعنوانی نہیں ہوئی ہے، البتہ عمل میں کچھ خامیاں ضرور رہیں، لیکن کوئی مالی نقصان نہیں ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.