ETV Bharat / state

منی پور کے منتخب علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ پر پابندی جاری

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 19, 2023, 11:19 AM IST

Manipur Violence منی پور میں مئی میں شروع ہوا نسلی تشدد آج بھی کچھ علاقوں میں جاری ہے۔ اسی کو دیکھتے ہوئے منی پور حکومت نے ریاست کے کچھ علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات پر پابندی کو 2 جنوری 2024 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Ban on mobile internet continues in selected areas of Manipur
Ban on mobile internet continues in selected areas of Manipur

امپھال: منی پور حکومت نے ریاست کے کچھ علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات پر پابندی کو 2 جنوری 2024 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمشنر ٹی رنجیت نے پیر کو ایک حکم نامے میں کہا کہ، گزشتہ 3 دسمبر کو ریاست کے کچھ علاقوں کے علاوہ زیادہ تر حصوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات کو بحال کر دیا گیا ہے۔ یہ پابندی ٹیلی کمیونیکیشن سروسز (عوامی ایمرجنسی یا پبلک سیفٹی) رولز 2017 کے عارضی معطلی کے رول 2 کے تحت 2 جنوری 2024 کی شام 7:45 بجے تک نافذ رہے گی۔

اس کے علاوہ تمام انٹرنیٹ صارفین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ایسی کسی بھی سرگرمی سے گریز کریں جس کی وجہ سے مستقبل میں انٹرنیٹ سروس معطل ہو سکتی ہے۔

چندل اور کاکچنگ، چوراچند پور اور بشنو پور، کانگپوکپی اور امپھال ویسٹ، کانگپوکپی اور امپھال ایسٹ، کانگپوکپی اور تھوبل اور ٹینگنوپال اور کاکچنگ کے پردیی علاقوں کے دو کلومیٹر کے دائرے میں کوئی موبائل انٹرنیٹ خدمات معطل رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: آپ نے منی پور میں میری بھارت ماتا کا قتل کیا، پارلیمنٹ میں راہل گاندھی کا بیان

میتی کمیونٹی کو شیڈول ٹرائب (ایس ٹی) کا درجہ دینے کے مطالبے کے خلاف احتجاج کو لیکر پہاڑی اضلاع میں ایک 'قبائلی یکجہتی مارچ' کا انعقاد کیا گیا تھا جس کے بعد شمال مشرقی ریاست میں 3 مئی کو نسلی تشدد پھوٹ پڑا تھا۔ اس نسلی تشدد کے نتیجے میں 200 سے زیادہ افراد ہلاک، متعدد زخمی اور کروڑوں روپئے کے نقصان کے علاوہ 20,000 سے زیادہ افراد کو بے گھر ہونا پڑا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.