ETV Bharat / state

Assembly Elections in Telangana تلگو دیشم پارٹی کا تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 29, 2023, 12:32 PM IST

ریاست تلنگانہ میں 30 نومبر کو اسمبلی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں جس کے پیش نظر تمام سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ Telangana Assembly elections scheduled next month

Assembly Elections in Telangana
Assembly Elections in Telangana

امراوتی: تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) نے اتوار کو فیصلہ کیا کہ وہ آئندہ ماہ ہونے والے تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں حصہ نہیں لے گی۔ ٹی ڈی پی کے سپریمو اور سابق وزیراعلی این چندرابابو نائیڈو ہنوز آندھرا پردیش اسکل ڈیولپمنٹ اسکام میں اب بھی جیل میں بند ہیں۔ اسی وجہ سے پارٹی نے اسمبلی انتخابات سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چندرابابو نائیڈو نے ہفتہ کو راجمندری سنٹرل جیل میں ٹی ڈی پی تلنگانہ یونٹ کے صدر کاسانی گننیشور سے ملاقات کے دوران تلنگانہ اسمبلی انتخابات نہ لڑنے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ ٹی ڈی پی کے قومی صدر نے ان سے کہا کہ آندھرا پردیش کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر پارٹی تلنگانہ انتخابات پر توجہ نہیں دے سکتی۔ سابق وزیراعلی نائیڈو نے تلنگانہ یونٹ کے صدر سے تلنگانہ میں پارٹی قائدین کو ان حالات کی وضاحت کرنے کو کہا جنہوں نے پارٹی کو انتخابات سے دور رہنے پر مجبور کیا۔

سابق وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو کو کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) نے 9 ستمبر کو کروڑوں روپے کے سکل ڈیولپمنٹ گھوٹالے میں گرفتار کیا تھا۔ تب سے وہ عدالتی حراست میں ہیں اور سی آئی ڈی دو دیگر معاملات میں بھی ان کے مبینہ ملوث ہونے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ چندرا بابو نائیڈو کا خاندان اور تلگو دیشم پارٹی ان دنوں مختلف عدالتوں میں قانونی لڑائی میں مصروف ہیں۔

ٹی ڈی پی کے رکن اسمبلی اور اداکار این بالکرشنا نے حال ہی میں حیدرآباد میں ٹی ڈی پی رہنماوں کے ساتھ میٹنگ کی تھی اور ان سے کہا تھا کہ وہ انتخابات کی تیاری کریں۔ بالکرشنا نے کہا تھا کہ تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات میں ٹی ڈی پی پوری طاقت کے ساتھ مقابلہ کرے گی۔ بالکرشنا چندرا بابو نائیڈو کے بہنوئی بھی ہے۔ تلنگانہ یونٹ کے صدر کاسانی گننیشور نے پہلے بھی کہا تھا کہ تلگودیشم تلنگانہ میں محدود تعداد میں سیٹوں پر مقابلہ کرے گی۔

مزید پڑھیں: نائیڈو کی گرفتاری کے خلاف حیدرآباد میں تلگودیشم لیڈروں کا خاموش جلوس

چندر بابو نائیڈو نے گزشتہ سال دسمبر میں کھمم میں ایک جلسہ عام سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ پارٹی تلنگانہ میں دوبارہ وقار حاصل کرے گی۔ سنہ 2018 کے اسمبلی انتخابات میں شکست کے بعد تلنگانہ میں ٹی ڈی پی کی یہ پہلی میٹنگ تھی۔تلنگانہ میں سنہ 2018 کے انتخابات میں ٹی ڈی پی نے کانگریس کے ساتھ اتحاد میں حصہ لیا تھا۔ پارٹی صرف دو نشستوں پر ہی کامیاب ہوسکی تھی اور دونوں اراکین اسمبلی بعد میں حکمراں پارٹی اب بی آر ایس میں چلے گئے تھے۔

( آئی اے این ایس )

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.