ETV Bharat / state

Family of four from Telangana die by suicide in AP: ایک ہی خاندان کے چار افراد کی خودکشی

author img

By

Published : Jan 8, 2022, 1:12 PM IST

پولیس نے بتایا کہ تلنگانہ کے ضلع نظام آباد سے سریش اور اس کے ارکان خاندان مندر میں درشن کے لئے وجئے واڑہ پہنچے۔شہر میں ون ٹاون میں لاج میں ایک کمرہ کرایہ پر حاصل کیاگیاتاہم کل شب تقریبا 2.30بجے اس خاندان نے رشتہ داروں کو مسیج روانہ کیا کہ قرض کے بوجھ کی وجہ سے وہ خودکشی Four of family Die by Suicide کررہے ہیں

خودکشی
خودکشی

آندھاپردیش کے وجئے واڑہ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد نے خودکشی Four of family Die by Suicide کرلی۔

پولیس نے بتایا کہ تلنگانہ کے ضلع نظام آباد سے سریش اور اس کے ارکان خاندان مندر میں درشن کے لیے وجئے واڑہ پہنچے۔ شہر میں ون ٹاون میں لاج میں ایک کمرہ کرایہ پر حاصل کیا تھا۔ تاہم کل شب تقریبا 2.30بجے اس خاندان نے رشتہ داروں کو مسیج روانہ کیا کہ قرض کے بوجھ کی وجہ سے وہ خودکشی کررہے ہیں۔

ان کے رشتہ داروں نے لاج کے ذمہ دار کو فون کیا جس کے بعد لاج کے ذمہ دار اس کمرہ میں پہنچے جہاں یہ خاندان مقیم تھا۔انہوں نے دیکھا کہ ماں اور بیٹا دونوں کمرے میں پڑے ہوئے ہیں۔اس کمرہ میں بعض دوائیاں بھی پائی گئیں۔باپ اور دوسرے بیٹے نے دریائے کرشنا میں کود کرخودکشی کرلی۔

مزید پڑھیں:حیدرآباد: نئی دلہن نے خودکشی کی

مرنے والوں کی شناخت 56سالہ سریش، 54سالہ سری لتا،28سالہ اکھیل اور22سالہ اشون کے طورپر کی گئی ہے۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.