ETV Bharat / state

کینسر میں مبتلا لڑکے نے پولیس اہلکار بننے کا خواب پورا کیا

author img

By

Published : Mar 4, 2021, 2:40 PM IST

آندھراپردیش میں کینسر جیسے موزی مرض میں مبتلا لڑکے نے ایس پی کی کرسی پر بیٹھ کر اپنے خواب کو پورا کیا ہے۔ شیخ راحل نام کے اس لڑکے کی پولیس اہلکار بننے کی دیرینہ خواہش کا احترام کرتے ہوئے ایس پی نے اسے اپنی کرسی پر بٹھایا اور اسی مسرور کردیا۔ ایس پی کے اس سلوک نے نہ صرف راحیل کو یک گونہ خوشی فراہم کی بلکہ عوام کو بھی مسرور کردیا۔

کینسر میں مبتلا لڑکے نے ایس پی کی کرسی پر بیٹھ کر اپنے خواب کو پورا کیا

پولیس ہمیشہ سے ہی اچھے کام کرتی رہی ہے۔ تازہ واقعہ میں پولیس نے ایک ایسا نیک کام انجام دیا جس کی وجہ سے علاقہ بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ہر کوئی پولیس کی تعریف کررہا ہے۔

کینسر میں مبتلا لڑکے نے ایس پی کی کرسی پر بیٹھ کر اپنے خواب کو پورا کیا
کینسر میں مبتلا لڑکے نے ایس پی کی کرسی پر بیٹھ کر اپنے خواب کو پورا کیا

خبر کے مطابق آندھراپردیش کے گنٹور اربن کے ایس پی آر این ایمی ریڈی نے پولیس اہلکار بننے کی شیخ راحل نامی لڑکے کی خواہش پوری کردی۔ لڑکا جو کہ کینسر میں مبتلا ہے، اسے اپنی کرسی پر بٹھایا اور بچے کی خواہش پوری کردی۔

کینسر میں مبتلا لڑکے نے ایس پی کی کرسی پر بیٹھ کر اپنے خواب کو پورا کیا
کینسر میں مبتلا لڑکے نے ایس پی کی کرسی پر بیٹھ کر اپنے خواب کو پورا کیا

بتایا جارہا ہے کہ کینسر موذی مرض میں مبتلا بچے کے بارے میں جب پولیس کو معلوم ہوا تو انہوں نے لڑکے کی تفصیلات کے بارے میں دریافت کیا۔ اور اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے لڑکے کی خواہش کو پورا کیا۔ شیخ راحل کے والدین چاند اور بی بی نور جہاں نے اپنے بچے کی خواہش پوری کرنے پر گنٹور اربن ایس پی کا شکریہ ادا کیا۔

کینسر میں مبتلا لڑکے نے ایس پی کی کرسی پر بیٹھ کر اپنے خواب کو پورا کیا
کینسر میں مبتلا لڑکے نے ایس پی کی کرسی پر بیٹھ کر اپنے خواب کو پورا کیا
کینسر میں مبتلا لڑکے نے ایس پی کی کرسی پر بیٹھ کر اپنے خواب کو پورا کیا
کینسر میں مبتلا لڑکے نے ایس پی کی کرسی پر بیٹھ کر اپنے خواب کو پورا کیا
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.