ETV Bharat / state

Fire in South Kashmir: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں آتشزدگی، دو شاپنگ کمپلیکسز خاکستر

author img

By

Published : Jan 8, 2022, 1:47 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں آتشزدگی
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں آتشزدگی

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اننت ناگ کے نئی بستی علاقے میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب قریب بارہ بجے ایک چار منزلہ شاپنگ کمپلیکس کے ایک الیکٹرسامان کے ایک گودام میں آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں کو عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ Fire in South Kashmir

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے نئی بستی علاقے میں آگ کی ایک شبانہ واردات میں دو شاپنگ کمپلیکسز خاکستر ہوگئے اور ایک ٹا ٹا موبائیل گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔Two Shopping Complex Gutted In Massive Blaze In Anantnag

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اننت ناگ کے نئی بستی علاقے میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب قریب بارہ بجے ایک چار منزلہ شاپنگ کمپلیکس کے ایک الیکٹرسامان کے ایک گودام میں آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں کو عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔Massive Blaze In Anantnag

انہوں نے کہا کہ گرچہ فائر ٹنڈرس بھی اطلاع موصول ہونے کے فوراً بعد جائے واردات پر پہنچے اور آگ کو قابو میں کرلیا لیکن کروڑوں روپیوں کی مالیت کے سامان کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہونے سے نہیں بچا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ شاپنگ کمپلیکسز کے گوداموں میں مخلتف اشیا جیسے الیکٹرک، پلاسٹک، المونیم وغیرہ کا سامان موجود تھا جو جل گیا ہے۔

مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ آگ کی اس واردات میں ایک ٹا ٹا موبائیل کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Fire Broke Out in Houseboat: 'ڈل جھیل میں گزشتہ شب ہولناک آگ کی واردات، دو ہاؤس بوٹ خاکستر'

ان کا کہنا تھا کہ گرچہ آگ سے کروڑوں روپیوں مالیت کا مالی نقصان ہوا ہے تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے کارروائی شروع کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.