ETV Bharat / state

اننت ناگ انکاؤنٹر: دو عسکریت پسند ہلاک

author img

By

Published : Feb 24, 2021, 6:12 PM IST

اننت ناگ انکاؤنٹر: دو عدم شناخت عسکریت پسند ہلاک
اننت ناگ انکاؤنٹر: دو عدم شناخت عسکریت پسند ہلاک

ضلع اننت ناگ کے سری گفوارہ علاقہ میں مزید عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع کے پیش نظر چاپر اور ڈرون خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے سری گفوارہ علاقے کے جنگلات میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان بدھ کی صبح چھڑنے والے تصادم میں 2 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

اننت ناگ انکاؤنٹر: دو عدم شناخت عسکریت پسند ہلاک

علاقے میں مزید عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع کے پیش نظر چاپر اور ڈرون خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ علاقہ میں فوج کی اضافی نفری بھی طلب کرلی گئی ہے ۔

کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے بتایا کہ اننت ناگ کے سری گفوارہ علاقہ کے شال گل جنگلات میں ہونے والے تصادم میں دو عسکریت پسند مارے گئے جن کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کافی گھنا جنگل ہے۔ تاہم سیکورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کو محاصرے میں لینے میں کامیابی حاصل کی۔

دریں اثنا، کشمیر زون پولیس نے اپنے آفئشل ٹویٹر ہینڈل پر اس تصادم کے بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں کہاکہ 'اننت ناگ انکاونٹر اپ ڈیٹ:2 نامعلوم عسکریت پسند ہلاک، آپریشن جاری'

قبل ازیں سرکاری ذرائع نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کے چھپنے کی اطلاع موصول ہونے پر فوج کی 3 آر آر، سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے بدھ کی صبح ضلع اننت ناگ کے سری گفوارہ علاقے کے شال گل جنگلات کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔

انہوں نے بتایا کہ جوں ہی تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم مشتبہ جگہ کے نزدیک پہنچی تو وہاں چھپے عسکریت پسندوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔

دریں اثنا حکام نے احتیاطاً علاقہ میں موبائل انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.