ETV Bharat / state

دانتیر آتشزدگی: چند گھنٹوں میں پوری زندگی کی کمائی خاک میں مل گئی

author img

By

Published : Jan 31, 2021, 3:09 PM IST

دو روز قبل ہوئی آتشزدگی کے متاثرین کو مقامی انتظامیہ نے قریب کے ایک سرکاری اسکول میں منتقل کیا ہے۔ متاثرین نے حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے۔

چند گھنٹوں میں پوری زندگی کی کمائی خاک میں مل گئی
چند گھنٹوں میں پوری زندگی کی کمائی خاک میں مل گئی

اننت ناگ کے میر دانتر علاقے میں دو روز قبل آتشزدگی کا ایک ہولناک واقعہ پیش آیا۔ اس آتشزدگی میں غلام محی الدین ریشی کا گھر جل کر تباہ ہو گیا۔ افراد خانہ کھلے آسمان کے نیچے اپنی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

چند گھنٹوں میں پوری زندگی کی کمائی خاک میں مل گئی

آتسزدگی کی وجہ سے غلام محی الدین ریشی کی زندگی بھر کی کمائی چند گھنٹوں میں خاک میں مل گئی۔ غلام محی الدین مفلسی میں اپنی زندگی بسر کر رہے تھے کہ آتشزدگی نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا۔

مقامی انتظامیہ کی جانب سے متاثرین کو گھر کے قریب ایک سرکاری اسکول میں منتقل کیا گیا ہے، تاہم انہوں نے عوام اور حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اننت ناگ میں جنگلی جانوروں کی ممنوعہ کھالیں برآمد

جموں و کشمیر میں خاص طور پر سردیوں کے ایام میں لوگ ٹھنڈ سے بچنے کے لیے کانگڑی کا استعمال کرتے ہیں، اس کے علاوہ گھروں کو گرم رکھنے کے لیے آگ بھی جلائی جاتی ہے۔ ایسے میں آتشزدگی کا خطرہ ہمیشہ بنا رہتا ہے۔ اور اکثر آگ کی واردات کی خبریں سامنے آتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.