ETV Bharat / state

Court Convicts Militant سرینگر کی عدالت نے عسکریت پسند کو پندرہ سال کی سزا سنائی

author img

By

Published : Dec 28, 2022, 11:00 PM IST

علامتی تصویر
علامتی تصویر

سرینگر کی عدالت نے حزب المجاہدین کے عسکریت پسند کو یو اے پی اے کے مخلتف دفعات میں قصوروار ٹھہراتے ہوئے پندہ سال کی سزا سنائی۔ مذکوہ عسکریت پسند کو پولیس نے صورہ علاقہ میں گرفتار کیا تھا۔ Court Convicts Militant,Awards 15 Years Imprisonment

سرینگر: سرینگر کی یو اے پی اے عدالت نے ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) کی زیر تفتیش ایک عسکریت پسند کو مجرم قرار دیا ہے۔ عدالت نے ملزم کو عسکریت پسند تنظیم کا سرگرم رکن قرار دیتے ہوئے پندہ سال کی سزا سنائی ہے۔ Srinagar Court Convicts Militant, Awards 15 Years Imprisonment


تفصیلات کے مطابق اننت ناگ ضلع کے بجبہاڑہ علاقے کے گورن گاؤں کے عامر نبی وگے ولد غلام نبی وگے کو سرینگر کی یو اے پی اے عدالت نے آج قصوروار ٹھہرایا ہے ۔ عدالت نے ملزم کو حزب المجاہدین کا سرگرم رکن ہونے کی وجہ سے یو اے پی اے کی دفعہ 20 کے تحت 6 سال قید کی سزا سنائی ۔ عدالت نے ملزم کو غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی اسلحہ اور گولہ بارود رکھنے پر سیکشن 7/25 انڈین آرمز ایکٹ کے تحت مزید 6 سال اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور بھارت کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت میں خلل ڈالنے پر سیکشن 13 UAPA کے تحت 03 سال کی سزا سنائی ہے۔

واضح رہے کہ عامر وگے المعروف ابو قاسم اننت ناگ میں کالعدم عسکریت پسند تنظیم حزب المجاہدین کے ضلع کمانڈر کے طور پر کام کر رہے تھے۔ملزم کو حزب المجاہدین کے مارے گئے سرکردہ کارکن برہان وانی کا قریبی ساتھی بھی سمجھا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: Anantnag Court Convicts 2013 Murder Case: بھائی کے قاتل کو کیا سزا ملے گی؟

عامر واگے کو جموں و کشمیر پولیس کی سی آئی کشمیر ونگ کی ایک ٹیم نے سرینگر کے صورہ میں گرفتار کیا تھا۔ سکیورٹی فروسز نے عامر وانی کے قبضے سے ایک چینی پستول سمیت چھہ لائیو راؤنڈس بھی برآمد کیے تھے۔ پولیس نے گرفتار عسکریت پسند کے خلاف سی آئی کشمیر میں ایک ایف آئی آر زیر نمبر 7/2017 بھی درج کیا گیا۔ Hizbul Mujahedeen Militant Arrested in Srinagar

پولییس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ مقدمہ کی چارج شیٹ 16.05.2019 کو ٹرائل کورٹ میں داخل کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ساڑھے 3 سال سے لڑے جانے والے مقدمے کی سماعت کے بعد عدالت نے عامر واگے کو UAPA اور آرمز ایکٹ کے تحت کئی الزامات میں قصوروار ٹھہرایا ہے اور سزا سنائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Chargesheet Filed Against LeT Associates چار جنگجو معاونین کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ داخل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.