ETV Bharat / state

دفعہ 370 کی منسوخی اور لاک ڈاون کی وجہ سے بیروزگاری میں اضافہ

author img

By

Published : Aug 25, 2021, 7:12 PM IST

Updated : Aug 25, 2021, 9:54 PM IST

دفعہ370 کے خاتمے اور کورونا لاک ڈاؤن کے سبب جنوبی کشمیر کا نوجوان مالی نقصان سے دوچار
دفعہ370 کے خاتمے اور کورونا لاک ڈاؤن کے سبب جنوبی کشمیر کا نوجوان مالی نقصان سے دوچار

دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی اور بعد میں کورونا وبا و لاک ڈاون کے سبب شعبہ سیاحت سے جڑے افراد کا روزگار بری طرح متاثر ہوا ہے۔

وادی کشمیر میں 2019 میں دفعہ 370 کی منسوخ کے ساتھ ہی سخت ترین بندشیں عائد کر دی گئی تھیں جس کے سبب عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی تھی، بندشوں کے سبب شعبہ سیاحت سے جڑے افراد کا روزگار بری طرح سے متاثر ہوا ہے۔

دفعہ370 کے خاتمے اور کورونا لاک ڈاؤن کے سبب جنوبی کشمیر کا نوجوان مالی نقصان سے دوچار

ضلع اننت ناگ کے ماگم، سنبراری سے تعلق رکھنے والے نوجوان بلال احمد خان نے یکم اگست 2019 کو کوکرناگ علاقے میں واقع دندی پورہ پارک کا ٹینڈر حاصل کرنے کے بعد یک مشت ساری رقم پیشگی ادا کی تھی۔ پارک میں آنے والے سیاحوں سے داخلہ فیس لینے اور اس سے اپنا روزگار کمانے کی امید میں بلال احمد نے ٹینڈر کی رقم پیشگی ادا کی تھی۔ تاہم 5 اگست کو دفعہ 370کی منسوخی کے بعد پیدا شدہ حالات کے سبب جہاں عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی تھی وہیں سیاحتی سرگرمیاں بھی پوری طرح ٹھپ ہو گئی تھی۔

2020 اور 2021 میں کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے عائد لاک ڈائون کے سبب گزشتہ دو برسوں سے وادی کشمیر میں سیاحتی سرگرمیاں تقریبا معطل ہیں، جس کے سب بلال احمد جیسے کئی افراد مالی خسارے سے جوجھ رہے ہیں اور بڑی حد تک بیروزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: عشمقام میں تحصیل لائبریری خستہ حالی کا شکار

بلال احمد نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دو برسوں کے لیے ٹینڈر حاصل کیا تھا تاہم گزشتہ دو برسوں کے دوران سیاحتی سرگرامیاں اکثر و بیشتر ٹھپ ہونے سے انہیں کافی نقصان ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: اننت ناگ: آٹھویں پاس سکیورٹی گارڈ نے 120 پوسٹ مارٹم کرڈالے

انہوں نے محکمہ سیاحت کے اعلیٰ افسران سمیت ضلع انتظامیہ سے معاونت کی اپیل کرتے ہوئے انہیں ٹینڈر کی رقم واپس کیے جانے یا دوبارہ ٹینڈر انکے حق میں منظور کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Last Updated :Aug 25, 2021, 9:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.