ETV Bharat / state

'گپکار گینگ جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی کی ذمہ دار'

author img

By

Published : Nov 24, 2020, 1:16 PM IST

شاہنواز نے کہا کہ بی جے پی جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے ہاتھ میں قلم دیکھنا چاہتی ہے جبکہ پی ڈی پی، نیشنل کانفرنس، کانگریس جیسی سیاسی جماعتوں سمیت علیحدگی پسند جماعتیں یہاں کے نوجوان کے ہاتھ میں بندوق دیکھنا چاہتے ہیں۔

گپکار گینگ جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی کی ذمہ دار
گپکار گینگ جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی کی ذمہ دار

بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی ترجمان و سابق مرکزی وزیر شاہنواز حسین نے کہا کہ گپکار گینگ والوں نے دفعہ 370 کے نام پر یہاں کی معصوم عوام کو ہمیشہ بے وقوف بنایا ہے۔۔

انہوں نے کہا یہاں کے سیاست دانوں نے دفعہ 370 پر سیاست کر کے دھن دولت اور جائیداد جمع کی ہے، اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لئے اپنے بچوں کو بیرونی ممالک بھیج دیا جبکہ یہاں کے غریب اور معصوم بچوں کو گمراہ کرکے ان کے ہاتھ میں بندوق تھما دی۔

گپکار گینگ جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی کی ذمہ دار

انہوں نے کہا کہ جب یہاں کا نوجوان ہلاک ہوتا ہے تو انہیں بہت دکھ ہوتا ہے۔ بندوق اٹھانا خودکشی کے مترادف ہے۔

شاہنواز نے کہا کہ بی جے پی یہاں کے نوجوانوں کے ہاتھ میں قلم دیکھنا چاہتی ہے۔ جبکہ پی ڈی پی، نیشنل کانفرنس، کانگریس جیسی سیاسی جماعتوں سمیت علیحدگی پسند جماعتیں یہاں کے نوجوان کے ہاتھ میں بندوق دیکھنا چاہتے ہیں۔ لیکن بی جے پی کا مشن ہے کہ یہاں کے نوجوان عسکریت کا راستہ ترک کرکے قلم اٹھائیں اور اپنے ہاتھوں سے اپنی تقدیر لکھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی واحد پارٹی ہے جو ہر مذہب کے لوگوں کو ساتھ لے کر چلتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.