ETV Bharat / state

Road Construction Quality Testing’کوالٹی ٹیسٹنگ کے بعد ہی ٹھیکہ دار کو رقم واگزار کی جائے گی‘

author img

By

Published : Nov 24, 2021, 1:33 PM IST

ایس کیو ایم کی ٹیم چیک کررہی ہے کہ وادیٔ کشمیر Kashmir Valley میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور میگڈمائزیشن کے لیے وضع کیے گئے اصول و ضوابط کے مطابق کام ہوا ہے یا نہیں۔ کوالٹی ٹیسٹنگ Road Construction Quality Testing میں پاس ہونے کے بعد ہی ٹھیکہ دار کو رقم واگزار کی جائے گی۔

کوالٹی ٹیسٹنگ کے بعد ہی ٹھیکہ دار کو رقم واگزار کی جائے گی‘
کوالٹی ٹیسٹنگ کے بعد ہی ٹھیکہ دار کو رقم واگزار کی جائے گی‘

رواں برس وادیٔ کشمیر Kashmir Valley کے دیگر اضلاع کی طرح جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں بھی کئی سڑکوں کی مرمت اور میکڈمائزیشن عمل میں لائی گئی۔ جہاں اس اقدام پر انتظامیہ کی ستائش کی جا رہی ہے وہیں متعدد مقامات سے یہ شکایات بھی موصول ہو رہی ہیں کہ سڑکوں کی تعمیر میں ناقص مواد کا استعمال عمل میں لایا گیا۔

کوالٹی ٹیسٹنگ کے بعد ہی ٹھیکہ دار کو رقم واگزار کی جائے گی‘

پردھان منتری گرام سڑک یوجنا (پی ایم جی ایس وائی) کی جانب سے سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور میگڈمائزیشن کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے یوٹی انتظامیہ نے تین درجے کا کوالٹی کنٹرول میکانزم وضع کیا ہے۔

کوالٹی کنٹرول میکانزم میں ریاستی / یوٹی حکومتیں کوالٹی کنٹرول ڈھانچہ کے پہلے دو درجوں کے لیے ذمہ دار ہیں۔

اسی پس منظر میں ایس کیو ایم (SQM) کی ٹیم ضلع اننت ناگ کی مختلف سڑکوں پر ہوئے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لے رہی ہے، ان سڑکوں میں اچھہ بل - شانگس سڑک، براکپورہ - میڈیکل کالج دیالگام سڑک، ہاکورہ - کوکرناگ سڑک اور اننت ناگ میں تعمیر کی گئی دیگر رابطہ سڑکوں کی ٹیسٹنگ کا عمل باقاعدہ طور پر انجام دیا جا رہا ہے۔

پی ایم جی ایس وائی کے جونیئر انجینئر نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ کوالٹی ٹیسٹنگ میں ٹھیکہ دار کی جانب سے کیے گئے کام کی پوری جانچ کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایس کیو ایم کی ٹیم چیک کر رہی ہے کہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور میگڈمائزیشن کے لیے وضع کیے گئے اصول و ضوابط کے مطابق کام ہوا ہے یا نہیں۔ انکے مطابق کوالٹی ٹیسٹنگ میں پاس ہونے Road Construction Quality Testing کے بعد ہی ٹھیکہ دار کو رقم واگزار کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.