ETV Bharat / state

Plantation Drive محکمہ جنگلات کی جانب سے کوکرناگ میں شجرکاری مہم کا آغاز

author img

By

Published : Mar 14, 2023, 6:32 PM IST

ڈی ایف او اننت ناگ محمد رمضان میر نے کہا کہ گرین جموں و کشمیر مہم کے تحت جنوبی کشمیر کے مخلتف علاقوں میں 9 لاکھ پودے لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنا ہر کسی انسان کا فرض ہے۔ اور اس کے لیے ہر کسی کو ماحولیات کو تحافظ فراہم کرنے میں قلیدی رول نبھانا چاہیے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

محکمہ جنگلات کی جانب سے کوکرناگ میں شجرکاری مہم کا آغاز

کوکرناگ:محکمہ جنگلات کی جانب سے ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ کے اہلن بالا میں ’’گرین جموں و کشمیر‘‘ مہم کے تحت پودے لگائے گئے۔ شجر کاری مہم میں ڈی ایف او اننت ناگ محمد رمضان میر کے علاوہ ڈی ڈی چئیرمین محمد یوسف گورسی، اے ڈی سی اننت ناگ گلزار احمد، اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں شرکت کی اور پودے لگائے۔اس موقعہ پر کوکرناگ حلقے سے وابستہ کئی اور افسران نے بھی اس مہم میں شرکت کی، جن میں ڈی ڈی سی ویری ناگ پیر شہباز، ایس ڈی ایم کوکرناگ، تحصیلدار کوکرناگ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

ڈی ایف او اننت ناگ محمد رمضان میر نے اس حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنا ہر کسی انسان پر فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ماحولیات کو تحافظ فراہم کرنے میں قلیدی رول نبھانا چاہیے۔

ڈی ایف او نے کہا کہ ہمیں جنگلات کو بچانا چاہئے کیونکہ ماحولیاتی استقامت کو بچانے میں جنگلات کا ایک قلیدی کردار ہے، اس موقعہ پر انہوں نے پیڑ پودوں کی اہمیت سے واقف کرایا اور کہا کہ محکمہ جنگلات کی جانب سے ابھی تک جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں میں تقریباً 9 لاکھ کے قریب پودے لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرین جموں و کشمیر کے تحت یہ مہم آئندہ بھی جاری رہے گی۔

مزید پڑھیں: Kishtwar Plantation Drive: کشتواڑ کے مڑواہ علاقے میں شجر کاری

ڈی ایف او نے مزید کہ اس طرح کے پروگرام کا انعقاد ’گرین جموں کشمیر‘ کے تحت انجام دئے جا رہا ہیں۔ شجرکاری کا مقصد لوگوں میں اس حوالے سے شعور پیدا کرنا ہے۔‘ جبکہ لوگوں کو بھی اس میں اپنا ایک قلیدی رول نبھانا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.