ETV Bharat / state

PDP spokesperson Syed Iqbal Tahir پی ڈی پی کے ترجمان سید اقبال طاہر نے پائسن اننت ناگ علاقہ کا دورہ کیا

author img

By

Published : May 1, 2023, 7:58 AM IST

پی ڈی پی کے ترجمان ایڈوکیٹ سید اقبال طاہر نے مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ایک طرف یہ دعوی کرتی ہے کہ وہ معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے پابند عہد ہے۔

سید اقبال طاہر
سید اقبال طاہر

سید اقبال طاہر

اننت ناگ:پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی(پی ڈی پی) کے ترجمان ایڈوکیٹ سید اقبال طاہر نے ضلع اننت ناگ کے پائسن علاقہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مقامی لوگوں کے ایک وفد سے ملاقات کی، اس دوران لوگوں نے ایڈووکیٹ سید اقبال طاہر کو علاقہ میں درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔


مقامی لوگوں نے ایڈوکیٹ کو علاقہ میں قائم مڈل اسکول کی خستہ حالی سے متعلق جانکاری دی، مقامی لوگوں نے انہیں بتایا کہ علاقہ میں قائم سرکاری مڈل اسکول کی عمارت کافی خستہ ہو چکی ہے، وہیں اسکول میں، پانی بیت الخلاء، بجلی اور رابطہ سڑک کی عدم دستیابی سے طلبہ کو کافی مشکلات کا سامنا ہے..
لوگوں نے مطالبہ کیا کہ مذکورہ مڈل اسکول کو دوسری جگہ منتقل کرکے نئی عمارت تعمیر کی جائے، جس میں ہر طرح کی سہولیت مہیا ہو۔

مزید پڑھیں:PDP spokesperson ایڈوکیٹ سید اقبال طاہر سے خصوصی گفتگو

ایڈوکیٹ سید اقبال طاہر نے اسکول کی حالت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرکار تعلیم کے بنیادی ڈھانچہ کو مستحکم کرنے اور تعلیم کے لئے درکار ہر سہولیات کو دور دراز علاقوں میں مہیا کرنے کے دعوے کر رہی ہے،لیکن زمینی حقائق اس کے برعکس نظر آرہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پائسن علاقہ میں موجود اسکول کی حالت اتنی خراب ہے کہ معمولی بارش کے بعد اسکولی بچوں کی چٹھی کی جاتی ہے، جس سے غریب والدین کے بچوں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے..انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملہ پر سنجیدگی سے غور کریں اور
مذکورہ علاقہ کی اس دیرینہ اور جائز مانگ کو ترجیحی بنیاد پر پورا کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.