ETV Bharat / state

'یہ ظلم نہیں تو کیا ہے'

author img

By

Published : Mar 2, 2021, 7:38 PM IST

جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی اور پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی
جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی اور پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی

جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی اور پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ بی جے پی کا استحصال ہر محاذ پر جاری ہے۔

پی ڈی صدر نے کہا 'بی جے پی نے یہاں کے جمہوری نظام کو بھی آلودہ کیا، جس کی مثال اننت ناگ کے لارنو بی ڈی سی سیٹ کی دوبارہ گنتی کرانے سے ملی، جب ایک جیتے ہوئے امیدوار کو ہار کا سامنا کرنا پڑا'۔

جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی اور پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی
محبوبہ نے کہا کہ ان کی پارٹی رہنما سرتاج مدنی، نعیم اختر اور وحید الرحمان پرہ کو ان گناہوں پر قید کیا گیا جو انہوں نے کیے ہی نہیں ہیں۔ اگر انہوں نے کچھ کیا ہوتا تو عدالت میں جا کر ثابت کیوں نہیں کرتے۔ لیکن اس کے بر عکس ان پر بلا وجہ الزامات تھوپے جا رہے ہیں۔
محبوبہ نے کہا کہ اگر کسی عسکریت پسند کا بھائی ملازمت حاصل کرتا ہے تو اس کی سزا اسے کیوں دی جاتی ہے۔ یہ ظلم نہیں تو کیا ہے؟'
محبوبہ نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مرکز کی جانب سے یہاں کے خزانوں کو لوٹنے کا کام جاری ہے۔ ریت، باجری دریاؤں نالوں کی بولی لگائی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرحوم مفتی محمد سید نے آنکھ بند کر کے بی جے پی کے ساتھ حکومت قائم نہیں کی تھی۔ مفتی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے لکھ کر لیا تھا کہ دفعہ 370 کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہیں ہونی چاہئے، پاکستان اور علیحدگی پسندوں کے ساتھ بات چیت اور پاور پروجیکٹس کی واپسی ہونی چاہئے۔ جس پر بی جے پی نے اقرار کیا تھا، لیکن اس کے بدلے انہیں دھوکہ ملا۔
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.