ETV Bharat / state

Amarnath Yatra: زائد از ساڑھے پانچ ہزار یاتری گُھپا کی جانب روانہ

author img

By

Published : Jul 26, 2022, 4:00 PM IST

زائد از ساڑھے پانچ ہزار یاتری پوتر گھپا کی طرف روانہ
زائد از ساڑھے پانچ ہزار یاتری پوتر گھپا کی طرف روانہ

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ خشک و سازگار موسمی حالات کے درمیان منگل کی صبح یاتریوں کے ایک اور قافلے کو دونوں بیس کیمپوں پہلگام اور بالتل سے امرناتھ گھپا کی طرف جانے کی اجازت دی گئی۔Amarnath yatra 2022

سرینگر: امرناتھ یاترا کا سلسلہ جاری رہتے ہوئے زائد از ساڑھے پانچ ہزار یاتریوں پر مشتمل قافلہ منگل کی صبح وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں واقع گُھپا کے درشن کے لئے پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں سے روانہ ہوگیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ خشک و سازگار موسمی حالات کے بیچ منگل کی صبح یاتریوں کے ایک اور قافلے کو دونوں بیس کیمپوں پہلگام اور بالتل سے گھپا کی طرف جانے کی اجازت دی گئی۔Amarnath yatra 2022

انہوں نے کہا کہ 2 ہزار1 سو 43 یاتریوں جن میں 682 خواتین،40 سادھو اور 10 بچے شامل ہیں، بالتل بیس کیمپ سے پوتر گھپا کی طرف روانہ ہوگئے اور اس کے علاوہ بالتل سے557 یاتریوں کو چاپر کے ذریعے پوتر گھپا پہنچایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ زائد از تین ہزار یاتری ننون پہلگام بیس کیمپ سے گھپا کی طرف روانہ ہوگئے۔قابل ذکر ہے کہ 30 جون سے شروع ہونے والی اس یاترا کے دوران اب تک قریب ہونے تین لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے۔

اس یاترا کے دوران اب تک 51 افراد کی موت واقع ہوئی ہے جن میں آٹھ جولائی کو بالتل کے نزدیک بادل پھٹنے کے واقعے میں جان بحق ہونے والے 15 یاتری بھی شامل ہیں۔43 دنوں پر محیط یہ یاترا 11 اگست کو رکھشا بندھن کے تہوار کے موقعے پر اختتام پذیر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : Amarnath yatra 2022: قریب چار ہزار یاتریوں پر مشتمل 25واں قافلہ پوتر گھپا کی طرف روانہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.