ETV Bharat / state

Mehbooba Mufti On Vacating Govt Residence سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کا نوٹس تعجب خیز نہیں، محبوبہ مفتی

author img

By

Published : Oct 22, 2022, 5:59 PM IST

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا کہ سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے میں انہیں کوئی تعجب نہیں اور نہ ہی کوئی حیرانگی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا سنجیدہ مسائل کو درکنار کرکے محبوبہ مفتی کی رہائش گاہ خالی کروانے کی خبروں کو اچھال کر اپنا وقت ضائع کر رہا ہے۔Mehbooba Mufti On Vacating Govt residence

محبوبہ مفتی
محبوبہ مفتی

اننت ناگ: جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے میں انہیں کوئی تعجب نہیں ہورہا، انہوں نے کہا کہ یہ ان کے ساتھ پہلا معاملہ نہیں ہے اس سے قبل غیر ملکی سفر پر پابندی، ایجنسیز کے ذریعہ افراد خانہ سے پوچھ گچھ اور اب رہائش گاہ خالی کرانا ان کے لیے کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے،Mehbooba Mufti On Vacating Govt Residence

سرکاری رہائش گاہ خالی کرانے میں کوئی تعجب نہیں لگتا، محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی نے کہا کہ میڈیا پرائم ٹائم میں محبوبہ مفتی کے سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے پر بحث کرکے وقت ضائع کیا جا رہا ہے۔ جبکہ جس مسئلہ پر بحث ہونا چاہیے اس پر نہیں ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عارف بشیر گنائی معصوم نوجوان کی زیر حراست موت کیسے ہو جاتی ہے اس پر بحث ہونا چاہیے جو بد قسمتی سے نہیں ہو رہی ہے۔Mehbooba Mufti on Death In Police Custody
پی ڈی پی سربراہ نے کہا کہ سنجیدہ مسائل کو درکنار کرکے محبوبہ مفتی کی رہائش خالی کرانے کو اچھال کر میڈیا اپنا وقت ضائع کر رہا ہے۔ اگر اس طرح سے معصوم نوجوانوں جن پر ابھی الزام بھی ثابت نہیں ہوا ہے، زیر حراست موت واقعہ ہو جاتی ہے تو محبوبہ مفتی ان سنجیدہ معاملات کے آگے کیا معنی رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ یپیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) صدر اور جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے نوٹس ارسال کیا ہے جس میں ان سے سرکاری رہائش گاہ کو جلد از جلد خالی کرنے کو کہا گیا۔Ex CM asked to Vacate Govt Accommodation یاد رہے کہ محبوبہ مفتی سرینگر کے پوش علاقے گپکار میں گزشتہ دو دہائیوں سے سرکاری بنگلے 'فئر ویو' میں رہ رہی ہیں جو سنہ 2002 میں انکے والد کو بطور وزیر اعلیٰ رہنے کے لئے محکمہ اسٹیٹس نے الاٹ کیا تھا۔ پی ڈی پی ذرائع نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ محبوبہ مفتی کو محکمہ اسٹیٹس نے نوٹس بھیجی ہے کہ وہ اس بنگلے کو جلد از جلد خالی کرے۔Lt Guv Admin Notice to Mehbooba Mufti

مزید پڑھیں: LG Sinha on Western Media امریکی میڈیا کشمیر کے متعلق بھارت کے خلاف پروپیگنڈا چلا رہا ہے، منوج سنہا

قابل ذکر ہے کہ محبوبہ مفتی کو سنہ 2020میں بھی مذکورہ محکمہ نے سرکاری رہائش گاہ کو خالی کرنے کا حکم دیا تھا۔ واضح رہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد محبوبہ مفتی مرکزی سرکار کی جانب سے جموں و کشمیر کی نیم خودمختاری (دفعہ 370اور 35اے) کی تنسیخ اور جموں کشمیر کو دو یونین ٹریٹریز میں تقسیم کرنے کی سخت مخالفت کر رہی ہے۔JK Ex CM asked to Vacate Govt Accomodation

بتادیں کہ حرمین شوپیاں میں دو غیر ریاستی مزدوروں کی ہلاکت کے معاملے میں گرفتار کیے گئے مبینہ ہائی برڈ عسکریت پسند عمران بشیر گنائی کے انکشاف پر سکیورٹی فورسز نے نوگام شوپیاں علاقے میں ایک تلاشی آپریشن شروع کیا جس کے دوران ایک کمین گاہ میں موجود عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے عمران بشیر گنائی ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے کمین گاہ/ جائے تصادم سے ہتھیار بھی برآمد کیے ہیں۔اس حوالے سے محبوبہ مفتی نے پریس کانفرنس کا انعقاد کرتے ہوئے اس واقعہ کی جانچ کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے عمران بشیر گنائی کو ہائی برڈ عسکریت پسند ہونے کے الزام میں گرفتار کیا اور بعد میں اسے عسکریت پسندوں نے دوران تصادم میں ہلاک ہونے کا دعوی کیا۔ انہوں نے پولیس کو سوال کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بتائے کہا کہ پولیس حراست میں کیسے مذکورہ نوجوان عسکریت پسندوں کے حملے میں ہلاک ہوا اور اس معاملے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.