ETV Bharat / state

اننت ناگ میں نیشنل کانفرنس کی پد یاترا شروع

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 3, 2023, 8:05 PM IST

Etv Bharat
اننت ناگ میں نیشنل کانفرنس کی پد یاترا شروع

نیشنل کانفرنس رہنما ایڈوکیٹ ہاشم حسین نے اتوار کے روز کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگ اسمبلی انتخابات کے انعقاد کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، لیکن ان کا کوئی نام نہیں لیا جا رہا ہے۔Delay in Assembly Elections In Kashmir

اننت ناگ میں نیشنل کانفرنس کی پد یاترا شروع

اننت ناگ: نیشنل کانفرنس لیڈر ایڈوکیٹ ہاشم حسین نے اننت ناگ کانسچونسی کے مختلف علاقوں میں سات روزہ پد یاترا کا آغاز آج کواریگام سے طورو تک پیدل سفر کرکے شروع کیا۔ یہ پدیاترا سینٹرل اننت ناگ کانسچونسی کے مختلف علاقوں میں سات دن تک جاری رہے گی۔ پہلے دن کے یاترا میں لوگوں کی ایک اچھی خاصی تعداد دیکھنے کو ملی۔ کواریگام سے نکلنے کے بعد طورو پہنچتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد نے اس پد یاترا میں شمولت کی اور نیشنل کانفرنس کے حق میں نعرے لگائے۔

نیشنل کانفرنس لیڈر ہاشم حسین کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر کے لوگ اسمبلی انتخابات کے انعقاد کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، لیکن ان کا کوئی نام نہیں لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال آئندہ کے اپریل اور مئی کے مہینوں میں پارلیمانی انتخابات کا انعقاد طے ہے اور ہم ان کے لئے تیاری کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس پدیاترا کا مقصد یہی ہے کہ لوگوں کا حال دیکھ سکیں۔ اگرچہ لیڈران ہمیشہ ووٹ مانگنے کے وقت ہی لوگوں کے پاس جاتے ہیں، لیکن لوگ آج کن مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں وہ دیکھنے کے لئے نیشنل کانفرنس نے پد یاترا شروع کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ لوگوں کے مسائل کے حل تلاش کرنے کے لئے کوششیں کی جائے۔

مزید پڑھیں:

اگر مستقبل میں بھی حالات ایسے ہی رہے تو انڈیا الائنس جیت نہیں سکتا، عمر عبداللہ

انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کا ہمیشہ سے ہی یہ مقصد رہا ہے کہ لوگوں کو مشکلات سے نکال کر ان کی زندگی میں خوشحالی لانے کی کوشش کی جائے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں وقت پر جو الیکشن ہونے چاہئے تھے وہ نہیں ہو رہے ہیں، جن اسمبلی انتخابات کے لئے لوگ بے صبری سے انتظار کرر ہے ہیں، ان کا کوئی نام نہیں لیں رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو یہاں پارلیمنٹ انتخابات کا انعقاد کرنا ایک مجبوری ہے۔ باقی جتنے بھی انتخابات یہاں کرانے ہیں، ان کیلئے کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے اور لوگوں کے مشکلات میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.