ETV Bharat / state

مظفر بیگ کے دل میں آج بھی مرحوم مفتی سعید کے تعیں محبت ہیں: عبدالغفار صوفی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 7, 2024, 9:20 PM IST

Muzaffar Beigh Rejoins PDP جموں و کشمیر کے سابق وزیر عبد الغفار صوفی نے کہا کہ مظفر حسین بیگ کے دل میں ابھی بھی جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ مرحوم مفتی محمد سعید کے تئیں محبت قائم ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ آج اپنی اہلیہ کے ہمراہ مفتی محمد سعید کی آٹھویں برسی کے موقع پر ان کے مقبرے پر آئے اور یہاں ان کے حق میں دعا مغفرت کی۔

سابق نائب وزیر اعلیٰ مظفر حسین بیگ
سابق نائب وزیر اعلیٰ مظفر حسین بیگ

مظفر بیگ کے دل میں آج بھی مرحوم مفتی سعید کے تعیں محبت ہیں: عبدالغفار صوفی

اننت ناگ: سینیئر سیاست دان و جموں و کشمیر کے سابق نائب وزیر اعلیٰ مظفر حسین بیگ نے اپنی اہلیہ سفینہ بیگ کے ساتھ آج پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی میں دوبارہ شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے آج پی ڈی پی کے بانی مرحوم مفتی محمد سعید کی آٹھویں برسی کے موقعے پر بجبہاڑہ جاکر ان کے مقبرے پر حاضری دی اور اجتماعی فاتحہ خوانی میں مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا مانگی۔

وہیں مظفر بیگ کے پارٹی میں شامل ہونے پر انہیں پارٹی کے سینیئر لیڈران نے والہانہ استقبال کیا۔ وہیں اس موقع پر وادی کشمیر کے اطراف و اکناف سے کارکنان کی بھاری بھیڑ بھی اُمڈ آئی تھی۔پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے اپنے والد مرحوم مفتی محمد سید کی آٹھویں برسی میں تقریب کے دوران سابق نائب مظفر حسین بیگ اور سفینہ بیگ کی واپسی پر کارکنان سے مخاطب ہو کر کیا کہ صبح کا بھولا اگر شام کو گھر آئے تو اسے بھولا نہیں کہتے۔ انہوں نے کہا کہ گھر کے افراد خانہ میں کبھی کبھار آپس میں اختلافات ہوتے رہتے ہیں۔

اس موقع پر مظفر حسین بیگ نے ایک مختصر خطاب میں کہا کہ مرحوم مفتی محمد سعید ایسی شخصیت تھے جنہوں نے ہیلنگ ٹچ کی پالیسی کے بارے میں بات کی۔انہوں نے کہا کہ مرحوم مفتی محمد سعید ہندوستان کے پہلے مسلم وزیر داخلہ تھے اور آج تک ملک کے کسی دوسرے مسلمان کو وزیر داخلہ نہیں بنایا گیا۔بیگ نے مزید بتایا کہ مفتی محمد سعید نے جموں وکشمیر میں قیام امن کی خاطر ہمیشہ اپنے آپ کو وقف رکھا۔

مفتی محمد سعید کی برسی اور مظفر بیگ کی پارٹی میں شمولیت کے بارے میں سابق وزیر عبد الغفار صوفی نے کہا کہ آج وادی کشمیر کے ہر علاقے سے لوگ آئے تھے جن کو مفتی سعید کی ذات کے ساتھ عقیدہ اور محبت تھا اور جو یہ ثابت کرتا ہے کہ مفتی سعید نے جو کشمیر کے لوگوں کے لئے کیا اس کو لیکر آج بھی لوگوں کے دل میں ان کے لیے محبت ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج مظفر حسین بیگ بھی ان کی برسی کے موقع پر ان کے مقبرے پر آئے ہے اور ان کے لئے دعا کی۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے مزید کہا کہ مظفر حسین بیگ کے دل میں ابھی بھی جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ مرحوم مفتی محمد سعید کے تئیں محبت قائم ہے یہی وجہ ہے کہ وہ آج ان کی برسی کے موقعے پر یہاں آئے ہے۔انہوں نے کہا کہ مظفر بیگ کی اس تقریب میں جس طرح سے شرکت کی اس سے یہی ثابت ہوتا ہے کہ وہ پارٹی میں آنے کے لئے پُر امید ہے، اور ان کو مفتی محمد سعید کے اصولوں اور پارٹی کے ساتھ محبت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.