ETV Bharat / state

JKPM Vice President Resigns جے کے پی ایم کے نائب صدر سید اقبال طاہر پارٹی سے مستعفی

author img

By

Published : Nov 14, 2022, 9:33 AM IST

جے کے پی ایم کے نائب صدر سید اقبال طاہر پارٹی سے مستعفی
جے کے پی ایم کے نائب صدر سید اقبال طاہر پارٹی سے مستعفی

جموں وکشمیر پیپلز موومنٹ (جے کے پی ایم) کے نائب صدر سید اقبال طاہر نے نائب صدر کے عہدے کے ساتھ ساتھ پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ JKPM Vice President Resigns

اننت ناگ: جموں وکشمیر پیپلز موومنٹ پارٹی کی ایگزیکٹیو کمیٹی کو لکھے گئے استعفیٰ نامہ میں اقبال طاہر نے کہا ہے کہ آرٹیکل 370 اور 35A کی غیر قانونی تنسیخ جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہے، 370 اور 35A کو دوبارہ بحال کرنے میں سیاسی طور سے مل جل کر لڑنے کی ضرورت ہے۔ اقبال طاہر نے کہا کہ، جے کے پی ایم، نے سپریم کورٹ آف انڈیا کے سامنے دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی کو چیلنج کرنے میں فوری طور پر کام کیا تھا، انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ آرٹیکل 370 اور 35A کی بحالی کے لیے جدوجہد سیاسی اور دیگر سطحوں پر بھی کی جانی چاہیے۔ JKPM Vice President Resigns

اقبال طاہر نے کہا کہ تنظیم کو چھوڑنا بہت تکلیف دہ ہے، انہوں نے کہا کہ نوجوانوں سیاسی کارکنوں کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ یہاں ایسی سیاسی قوتوں کو تقویت دیں جو جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے انصاف اور وقار کے حصول کے لیے کام کریں اور دفعہ 370 اور 35 اے کی بحالی کے لیے جدوجہد کریں۔ ذرائع کے مطابق ایڈووکیٹ سید اقبال طاہر آنے والے دنوں میں نئی پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: دفعہ 370 کے منسوخی کے بعد وادی کے حالات میں کوئی بہتری نہیں آئی: سید اقبال طاہر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.