ETV Bharat / state

IG CRPF MS Bhatia Interview پتھر بازی کے واقعات میں نمایاں کمی، امن و امان کی صورتحال میں بہتری: آئی جی سی آر پی ایف

author img

By

Published : Mar 3, 2023, 4:06 PM IST

سی آر پی ایف آپریشنز کشمیر ایم ایس بھاٹیہ نے کہا کہ کشمیر میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہے، یہاں پتھر بازی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے اور ب یہاں کی عوام خوش نظر آرہی ہے۔

-kashmir-situation-better-now-crpf-using-modern-technology-for-counter-insurgency
IG CRPF MS Bhatia Interview

پتھر بازی کے واقعات میں نمایاں کمی، امن و امان کی صورتحال میں بہتری، آئی جی سی آر پی ایف

اننت ناگ: آئی جی سی آر پی ایف (آپریشنز ) کشمیر ایم ایس بھاٹیہ نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے خصوصی پات چیت میں کہا کہ جموں و کشمیر میں ساری ایجسنیز ایک ساتھ مل کے کام کر رہی ہے تاکہ ٹیرر ایکو سسٹم کو یہاں ختم کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندوں کو نیوٹرلائز کرنے کے لیے آپریشز چلائے جارہے ہے، اور سکیورٹی فروسز ان میں کامیابی حاصل کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کشمیر میں عسکریت پسند بہت کم ی تعداد میں موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں اس وقت خوشحالی کا ماحول ہے اور پتھر بازی کے واقعات میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔ عسکریت پسندی میں شامل ہونے کے لیے نئی رکروٹس کو ختم کیا گیا ہے، اور اب یہاں ماحول صحیح ہوا ہے۔

عسکریت پسندوں سے نمٹنے کے لیے سی آر پی ایف کو جدید سازو سامان سے لیس کیا جارہا ہے اس کے جواب میں آئی جی سی آر پی ایف نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ نئی نئی ٹیکنالوجی فوج کو مزید مستحکم بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی آر پی ایف کو عسکریت پسند کارروائیوں سے نمٹنے کے لیے بلٹ پروف جے سی بی اور دیگر مشینیں موجود ہے، جس سے جوانوں کی حفاظت انکاؤنٹرس کے دوران یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جدید سازو سامان ہونے سے سکیورٹی فروسز کو نقصان ہونے کے خطرات کم رہتے ہے۔

انہوں نے کہا کہ امسال امرناتھ یاترا کی تیاریوں کے لیے سی آر پی ایف جٹ گئی ہے، تاکہ امسال امرناتھ یاترا کو پرامن طریقے سے منعقد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ امرناتھ یاترا کو کامیاب بنانے کے لیے ہائی سکیورٹی ٹیکنالوجی کو لاگو کیا جائے گا، تاکہ کسی بھی حملے سے نمٹا جسکے۔ آئی جی سی آر پی ایف نے کہا کہ پچھلے سال امرناتھ یاتریوں کی ریکارڈ تعداد دیکھی گئی اور اس سال بھی سی آر پی ایف یاتریوں کی مدد کے لیے تمام تر سہولیات فراہم کرے گی چاہیے وہ سکیورٹی لحاظ سے ہو یا دوسرے انتظامیہ امور سے۔انہوں نے کہا کہ امسال بھی سی آر پی ایف کی جانب سے یاتریوں کے حفاظت کے لئے جگہ جگہ خصوصی ناکے لگائے جائے گے، اور جموں سرینگر قومی شاہراہ پت بھی ڈرون اور ہائی سکیورٹی چیکینگ کی جائی گئی تاکہ یاتری خوشاسلوبی سے یاترا کر سکے۔

مزید پڑھیں: IG CRPF MS Bhatia on Militancy In Kashmir کشمیر میں عسکریت پسندی میں نمایاں کمی، آئی جی سی آر پی ایف

ایم ایس بھاٹیہ نے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ صحیح راستہ اپنائے اور ملک مخالف کارروائیوں سے دور رہے تاکہ وہ اپنے مستقل کو سوار سکے گئے۔انہوں نے کہا کہ سی آر پی ایف ہر وقت کشمیری نوجوانوں کی مدد کے لئے پیش پیش رہے گی اور جب بھی یہاں کے نوجوان کو کسی بھی طرح کی مدد کی ضرورت ہو تو وہ کسی بھی نزدیکی سی آر پی ایف کیمپ سے رابطہ کرسکتے ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.